sahafion ka dps model town ka dora

صحافیوں کا ڈی پی ایس ماڈل ٹاؤن کا دورہ۔۔

یونائیٹڈ جرنلسٹس فورم آف پاکستان  کے وفد نے ڈی پی ایس ماڈل ٹائون کا دورہ کیا اور پرنسپل پروفیسر سلیم رضا سے ملاقات کی، چئیرمین یوجے ایف پی برہان الدین نے وفد کی قیادت کی، سینئر نائب صدر یونائیٹڈ جرنلسٹس فورم مناظر علی،سیکرٹری جنرل یونائیٹڈ جرنلسٹس فورم رضا محمد،فنانس سیکرٹری محمد احمد خالد،جوائنٹ سیکرٹری عمران علی نومی، میڈیا کوآرڈینیٹر سید عارف نوناری، اینکر پرسن محمد موسیٰ ، پروڈیوسر فراست سلیم، سینئر صحافی میاں آصف،پروڈیوسر زبیروارثی، نوید احمد، محمد فیصل، وی لاگر حامد رسول اور دیگر ارکان بھی ہمراہ تھے، سیکرٹری جنرل رضا محمد نے پرنسپل اور سٹاف کو یونائیٹڈ جرنلسٹس فورم کے عہدیداروں کا تعارف کرایا اور تنظیمی سرگرمیوں اور اغراض ومقاصد سے تفصیلی آگاہ کیا جسے پرنسپل اور ان کے سٹاف نے سراہا، اس موقع پر ایڈیٹر دی پبلکن اور ڈی پی ایس کے سینئر ٹیچر سید توقیر حسین بھی موجود تھے انہوں   نے سکول کے مختلف شعبوں کا دورہ کرایا۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں