media malikaan or bikao media persons

صحافیوں کا بڑا ظرف ہوتا ہے۔۔

تحریر: جاوید صدیقی۔۔

چند روز قبل کراچی پریس کلب میں جمعیت علماء اسلام کے ذمہداران عہدیداران اور سیکیورٹی گارڈز نے پریس کلب کے ملازمین اور صحافیوں سے ہتک آمیز سلوک کیا تھا جس پر کراچی پریس کلب کی انتظامیہ اور عہدیداران نے جمعیت علماء اسلام پر کلب میں داخلے پر پابندی عائد کردی تھی۔ گزشتہ روز جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات اسلم غوری کی سربراہی میں جمعیت علمائے اسلام کے وفد نے کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی، سیکرٹری محمد رضوان بھٹی اور دیگر عہدیداروں سے ملاقات کی۔ جے یو آئی کے وفد میں صوبائی نائب امیر مولانا عبدالکریم عابد، مرکزی کونسل کے رکن مولانا ڈاکٹر نصیر الدین سواتی، بزنس فورم سندھ کے صدر مولانا امین الله، ضلع غربی کے امیر مولانا عمر صادق، صوبائی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات سمیع الحق سواتی، مولانا عطاء الرحمن اور وحید خان سواتی شامل تھے۔ جے یو آئی کے وفد نے گزشتہ دنوں جمعیت علماء اسلام کے رہنما مولانا عمر صادق کی جانب کراچی پریس کلب کے اندر صحافیوں اور ملازمین کے ساتھ ناروا سلوک اختیار کئے جانے پر معذرت کی اور یقین دہانی کرائی کہ آئندہ اسطرح کا کوئی واقعہ پیش نہیں آئیگا۔ کراچی پریس کلب کے عہدیداروں نے جمعیت علماء اسلام کے رہنماؤں کی معذرت کو قبول کرتے ہوئے جے یو آئی کے رہنماؤ ں کی پریس کلب میں داخلے پر عائد پابندی ہٹالی۔ اس موقع پر کلب کے صدر فاضل جمیلی اور سیکریٹری محمد رضوان بھٹی نے کہا کہ سیاسی و مذہبی اور دیگر جماعتوں سے کراچی پریس کلب کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔ دور آمریت میں کراچی پریس کلب میں سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں اور کارکنوں کیلئے ایک پناہ گاہ سمجھا جاتا تھا۔ مختلف تحریکوں میں سیاسی رہنماؤں اور صحافیوں نے مل کر جدوجہد کی ہیں جبکہ گزشتہ دنوں کراچی پریس کلب میں پیش آنے والا واقعہ افسوسناک تھا ۔جمعیت علماء اسلام کے رہنماوں نے خود پریس کلب آکر اس واقعہ پر معذرت کی ہے امید ہے کہ آئندہ اس طرح کے واقعات سے اجتناب کیا جائے گا۔۔۔۔ معزز قارئین!! کراچی پریس کلب پاکستان بھر کے کلب میں سب سے زیادہ امتیازی حیثیت رکھتا ھے گویا یہاں سے جاری صحافتی تحفظات اور مسائل کے حل کیلئے تجویز آزادانہ جمہوری انداز میں کی جاتی ہیں سابقہ صدور اور سیکریٹریز کی بے مثال شاندار امور فراموش نہیں کیئے جاسکتے جبکہ سابق سیکریٹری ارمان صابر نے یکے بعد دو سال کراچی پریس کلب میں سیکریٹری کی حیثیت سے بہترین خدمات سرانجام دیں اور موجودہ سیکرٹری رضوان بھٹی  خدمات کے حوالے سے کسی تعریف کے محتاج نہیں ۔ فنانس سیکریٹی راچپر نے اپنی قوت سے کہیں زیادہ صحافی برادری کے فلاحی امور میں بہترین خدمات پیش کرکے خود کو اہل ثابت کیا ھے۔ جاوید صدیقی سینئر جرنلسٹ ممبر کراچی پریس کا کہنا ھے کہ کراچی پریس کلب خوش قسمت ھے کہ یہاں بہترین مخلص دیانتدار ایماندار درد دل اور احساس رکھنے والے عہدیداران و ممبران ہیں۔ اچھے ممبرانوں کا ہی ثمر ھے کہ وہ بہترین نمائندے منتخب کرتے ہیں اور امید ھیکہ ہمیشہ جمہوری انداز کو ہی قائم رکھا جائیگا۔ صحافیوں کا ظرف ہمیشہ سے بڑا ھوتا ھے اسی سبب کوئی اپنی سرزش پر نادم ہوکر معافی طلب کرتا ھے تو صحافی اور صحافی تنظیمیں الله سبحان تعالیٰ اور اسکے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی خوشی کیلئے معاف کردیتے ہیں یقیناً معاف کرنا ہی سب سے اچھا عمل ھے۔۔(جاوید صدیقی)۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں