پیپلزپارٹی کے سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے صحافیوں کے تحفظ اور فلاح بہبود کیلئے نیا بل لانےکا اعلان کر دیا،سلیم مانڈوی والا کا کہنا ہے کہ صحافیوں کے تحفظ سے اگلے ہفتے نیا بل لا رہے ہیں صحافیوں سےمتعلق لائے گئے بل پرکئی سوالات اٹھ رہےہیں بل میں صحافیوں کوتحفظ کرنےکی فراہمی کو یقینی بنانےکا ذکر نہیں،انہوں نے کہا کہ نئے بل میں صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنے کا طریقہ کار واضح ہوگا حکومت کے بل میں کہیں بھی کمیشن کا کوئی ذکر تک نہیں ہے چاہتے ہیں ترمیم کے ذریعے جوبھی کمیشن بنےاسکو بااختیار کیا جائے،سلیم مانڈوی والا کا کہنا تھا کہ میڈیا مالکان کے علاوہ میڈیا ورکرز کی فلاح وبہبود کا بھی خیال رکھنا چاہیے

Facebook Comments