tarjuman balochistan hukumat ka dora karachi press club

صحافیوں پر تشدد، ہراساں کرنے کی مذمت۔۔

کراچی پریس کلب کے صدرفاضل جمیلی،سیکرٹری محمدرضوان بھٹی، دیگرعہداران ومجلس عاملہ نے این اے 245  کے ضمنی انتخابات میں صحافیوں کو تشدد اور ہراساں کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے  ۔اتوارکو کراچی پریس کلب سے جاری بیان میں کراچی پریس کلب کے عہدیداروں نے سینئر صحافی فیض اللہ خان اور دیگرکو ہراساں کرنے کی مذمت کی ۔انہوں نے کہاکہ سیاسی جماعتوں کی جانب سے الیکشن کوریج سے روکنا آزادی اظہار پر قدغن ہے۔صحافیوں کو مکمل تحفظ فراہم کرنا قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہاکہ پولیس اور رینجرز ذمہ داروں کو گرفتار کر کے فوری کارروائی کریں۔کراچی پریس کلب کے عہدیداروں نے کہاکہ ضمنی الیکشن کی کوریج کے دوران سیاسی جماعت کے کارکنوں نے سینئر صحافی فیض اللہ خان کو نہ صرف ہراساں کیاان کو دھکے دیئے اور موبائل فون بھی توڑ دیا۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں