press club intezamia ki taraf se nawaz raza ke khilaaf toheen e amaiz rawaiyye par ahtejaaj

صحافیوں پر الزام، سینئرصحافیوں کا اہم اجلاس۔۔

تحریر: شکیل انجم۔۔

راولپنڈی اسلام آباد کے سینیئر صحافیوں ایڈیٹرز، ڈائریکٹرز نیوز، بیورو چیفز، اور اینکرز پرسنز کا مشترکہ اجلاس نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں منعقد ہوا اجلاس میں قرار دیا گیا کہ عدلیہ اور میڈیا کی آزادی لازم ملزوم ہیں پاکستان کے معروضی حالات میں آزاد عدلیہ ہی میڈیا کی آزادی کی واحد گارنٹی ہوتی ہے اسی طرح سے آزاد میڈیا ہی عدلیہ کی آزادی کا ضامن ہوتا ہے یہی وجہ ہے کہ پاکستان میں جب بھی آمریت آئی اس نے سب سے پہلا وار عدلیہ اور میڈیا کی آزادی پر کیا اجلاس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے صحافیوں پر ممکنہ فرد جرم عائد کرنے پر تشویش کا اظہار کیا گیا کہ اگر اچھی شہرت کے حامل معزز جج اور عدالت عالیہ کی جانب سےآج فرد جرم عائد کر دی گئی تو آنے والے دور میں پاکستان میں صحافت مزید مشکلات کا شکار ہو جائے گی اجلاس میں عدالت عالیہ سے استدعا کی گئی کہ صحافیوں کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی آگے بڑھانے کی بجائے تجربہ کار ایڈیٹرز اور ڈائریکٹر نیوز پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی جائے جو سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم کے بیان حلفی کے متعلق سینئر صحافی انصار عباسی کی خبر کمیٹی کو مشاہدے کے لیے بھیج دی جائے جو اس بات کا تعین کرے کہ خبر دیتے وقت صحافتی اصولوں کو مدنظر رکھا گیا ہے یا نہیں،اجلاس کے شرکاء نے معزز عدالت سے استدعا کی ہے کہ عدالت نرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے صحافیوں پر عائد الزامات ختم کرے ورنہ ملک بھر میں آزادی صحافت اور آزادی اظہار رائے پر منفی اثرات مرتب ہوں گے اجلاس میں پی ایف یو جے کے سیکرٹری جنرل ناصر زیدی،سابق صدر پی ایف یو جےافضل بٹ، صدر نیشنل پریس کلب شکیل انجم ،صدر آر آئی یو جے عامر سجاد سید،سیکرٹری آر آئی یو جے طارق علی ورک اینکرز پرسنز میں طلعت حسین،محمد مالک ،سمیع ابراہیم، نسیم صدیقی،شاہد میتلا، ایڈیٹر دی نیوز عامر غوری، سابق سیکرٹری جنرل پی ایف یو جے فوزیہ شاہد ، بیورو چیف سماء نیوزخالد اعظیم، ریزیڈنٹ ایڈیٹر 92 نیوز راؤ خالد، بیورو چیف ایکسپریس نیوز عامر الیاس رانا، سینئر صحافی ابصار عالم ، سینئیر صحافی انصار عباسی، سینئرصحافی مبارک زیب خان، پی آر اے کے سیکرٹری آصف بشیر چوہدری، پاکستان بار کونسل کی جرنلسٹ پروٹیکشن کمیٹی کی ممبر ایمان مزاری ایڈووکیٹ،سینیئر صحافی کاشف رافیق،قربان ستی جبکہ اینکر پرسن عاصمہ شیرازی اور منیزے جہانگیر نے آن لائن شرکت کی دریں اثنا راولپنڈی اسلام آباد یونین آفس جرنلسٹس نے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں مریم نواز اور پرویز رشید کی آڈیو لیک پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ آڈیو میں جو زبان استعمال ہوئی ہے وہ قابل مذمت ہے صحافیوں اور میڈیا ہاؤسز کو ڈکٹیٹ کرنے کی کوشش نہ کی جائے کہ کس پروگرام میں کون سا ہمارا بندہ ہو گا سیاسی جماعتوں کو جمہوری رویہ اختیار کرنا چاہیے صحافیوں کے بارے میں سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو ایسی گفتگو زیب نہیں دیتی آر آئی یو جے نے مطالبہ کیا ہے کہ مریم نواز اور پرویز رشید صحافیوں سے متعلق نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر معافی مانگیں۔(بشکریہ جنگ)

sentaalis ka pakistan | Javed Chaudhary
sentaalis ka pakistan | Javed Chaudhary
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں