sahafio par hamle ke mulziman shinakht nahi kar sakte | chairman Nadra

صحافیوں پر حملے کے ملزمان شناخت نہیں کرسکتے، چیئرمین نادرا۔۔

پاکستان کی نیشنل ڈیٹا بیس اتھارٹی (نادرا) کے چیئرمین طارق ملک نے پارلیمنٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات کو بتایا ہے کہ اسلام آباد میں صحافیوں پر حملے کرنے والے مجرموں کی شناخت ویڈیوز اور فنگر پرنٹس سے ممکن نہیں ہو سکی۔نادرا کے چیئرمین نے قائمہ کمیٹی کے ارکان کے سوالوں کے جواب میں کہا کہ مطیع اللہ جان، ابصار عالم اور اسد طور پر حملوں کی ویڈیوز سے کسی مجرم کی شناخت نہیں ہو سکی۔‏ طارق ملک نے بتایا کہ مجرمانہ شناخت کے لیے فرد کی سامنے اور سائیڈوں سے تصاویر لینا ضروری ہیں اور اب مجرم بہت ہوشیار ہو گئے ہیں اپنی شناخت یا نشانی نہیں چھوڑتے۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں