sahafio par darj muqadmaat wapis le jaen

صحافیوں پر درج مقدمات واپس لئے جائیں، پی ایف یوجے ورکرز۔۔

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس ورکرز کے صدر پرویز شوکت نے اے آروائی نیوز کی بندش اور بول ٹی وی پر پابندیوں سے پیدا سنگین صورتحال کیخلاف لائحہ عمل طے کرنے کیلئے پی ایف یو جے ورکرز کے مرکزی سیکرٹری جنرل شاہد علی سے باہمی مشاورت کے بعد 29 اگست کو فیصل آباد  پریس کلب میں یونین کی فیڈرل ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس طلب کر لیا۔ جس میں ملک بھر سے ایف ای سی کے ممبران اور یونینز کے عہدیداران بھی شرکت کریں گے۔ اوراے آروائی نیوز کے ساڑھے چار ہزار ملازمین کو ملازمتوں سے محروم ہونے سے بچانے کیلئے اقدامات کا فیصلہ کریں گے۔ پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس ورکرز کے صدر پرویز شوکت اور مرکزی سیکرٹری جنرل شاہد علی نے ایک مشترکہ بیانیہ میں سندھ ہائیکورٹ کے دو فیصلوں کے باوجود پیمرا اور وزارت داخلہ کی جانب سے اے آروائی نیوزپر لگائی جانے والی پابندیاں ختم نہ کرنے پر گہری تشویش کا اظہار کیا انہوں نے سندھ ہائیکورٹ کے فیصلوں کا زبردست خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ سندھ ہائیکورٹ نے آزادی صحافت پر قدغن لگانے کی کوشش کو ناکام بنانے کیلئے جرات مندانہ فیصلے دیئے ہیں۔ پی ایف یو جے ورکرز کے صدر پرویز شوکت اور مرکزی سیکرٹری جنرل شاہد علی نے صحافیوں کی گرفتاری کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کی اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ سندھ ہائیکورٹ کے فیصلوں پر فوری عملدرآمد کیا جائے۔اے آروائی نیوز کے ساڑھے چار ہزار ملازمین کو بے روزگار ہونے سے بچایا جائے۔انہوں نے صحافیوں پر درج ایف آئی آر بھی واپس لینے کا مطالبہ کیا۔۔

ary jald bahal kia jaye | Fahad Mustafa
آزادی اظہار رائے کی تعریف ہم سب غلط پڑھتے ہیں، ہائیکورٹ۔۔
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں