supreme court mein youtubers ke daakhle par pabandi ka imkan

صحافیوں پر ایک سال میں بنے مقدمات کا ریکارڈ طلب۔۔

سپریم کورٹ میں صحافیوں کو ہراساں کرنے سے متعلق از خود نوٹس کی سماعت ہوئی ، عدالت نے 13 ستمبر کی سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا، ڈی جی ایف آئی اے ، چیئرمین پیمرا اور آئی جی اسلام آباد سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ۔سپریم کورٹ نے تفصیلی رپورٹ میں کہا کہ صوبائی ایڈووکیٹ جنرلز صحافیوںپر تشدد ، ہراسگی کے ایک سال کے واقعات کی رپورٹ دیں ، ڈی جی ایف آئی اے بھی صحافیوں پر ایک سال میں بنےمقدمات اور تحقیقاتی رپورٹس پیش کریں ۔سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرلز اور دیگر لاءافسران ، پیمرا آرڈیننس کے سیکشن 27 سے متعلق معاونت طلب کرلی۔ عدالت نے کہا کہ بتایا جائے پیمرا آرڈیننس کا سیکشن 27آئین کے آرٹیکل 19 کے مطابق ہے یا نہیں، ڈی جی ایف آئی اے ، چیئرمین پیمرا ، آئی جی اسلام آباد آئندہ سماعت پر خود پیش ہوں ۔صحافیوں کو ہراساں کرنے پر از خود نوٹس کی آئندہ سماعت 14اکتوبر کو ہو گی ۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں