پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی نومنتخب ایگزیکٹو کونسل نے صدر جی ایم جمالی کی صدارت میں منعقدہ اجلاس میں ملک کے عامل صحافیوں اور میڈیا انڈسٹری کی بہتری کے لئے 26نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈمنظورکر لیا جو پی ایف یو جے کا وفد وفاقی حکومت کو پیش کرے گا۔ اس چارٹرکے نکات میں صحافیوں کی ملازمتوں اور سکیورٹی کو درپیش مسائل، تنخواہوں کی عدم ادائیگی،بقایاجات، اداروں سے غیر قانونی چھانٹیاں، بے روز گار صحافیوں کے لئے آسان شرائط پر قرضہ جات، صحت کے مسائل، ہراسمنٹ، آئی ٹی این ای چیئرمین کی تقرری، ویج بورڈ ایوارڈ اور دیگر مسائل شامل ہیں۔ حکومت سے مطالبہ کیا گیاہے کہ وہ اس پر عمل درآمد کرے ورنہ پی ایف یو جے ملک گیر احتجاج کرے گی۔پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی نومنتخب ایگزیکٹو کونسل کا تین روزہ اجلاس اختتام پذیر ہو گیا۔ اجلاس میں نئے یونٹ بنانے کی منظوری دی گئی جبکہ ایف ای سی کا آئندہ اجلاس کوئٹہ میں کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اتوار کے روز جی ایم جمالی کی صدارت میں پی ایف یو جے کی فیڈرل ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا جس میں دو روز قبل منتخب ہونے والی کونسل کے ارکان ے شرکت کی۔سیکرٹری جنرل رانا محمد عظیم نے ملک بھر سے آئے ہو ئے مندوبین کو کامیابی کی مبارکباد ی اور توقع ظاہر کی کہ منتخب ہو نے والے تمام عہدیدار اپنے اپنے علاقوں میں صحافیوں کے مسائل حل کر نے کے لئے پی ایف یو جے کے ساتھ مل کر جدو جہد کریں گے۔ اجلا س میں فیصلہ کیاگیا کہ چھوٹے صوبوں کی حوصلہ افزائی کے لئے ایف ای سی کا گلا اجلاس کوئٹہ میں کیا جائیگا تاکہ صوبہ بلوچستان کے صحاٖفیوں کے ساتھ یک جہتی کا بھر پور مظاہرہ کیا جا سکے۔ اجلاس میں نئے یونٹ کو الحاق دینے کی قراراد پیش کی گئی جو اتفاق رائے سے منطور کر لی گئی۔ ان یونٹس میں شکار پور یونین آف جرنلسٹس، ٹھٹھہ یونین آف جرنلسٹس، کامونکی یونین آف جرنلسٹس، ٹنڈو الہیار یونین آف جرنلسٹس، خیر پور یونین آف جرنلسٹس، میر پور خاص یونین آف جرنلسٹس، ساہیوال یونین آف جرنلسٹس، اوکاڑہ یونین آف جرنلسٹس، نارووال یونین آف جرنلسٹس، لودھراں یونین آف جرنلسٹس، جیکب آباد یونین آف جرنلسٹس او ر مری یونین آف جرنلسٹس شامل ہیں۔قبل ازیں جلاس کے دوسرے روز بی ڈی ایماجلاس کے دوران آئندہ دو سال کے لئے ایف ای سی ارکان کا انتخاب کیا گیا جس میں کراچی سے جی ایم جمالی کوئٹہ کے امین اللہ فطرت کو شکست دے کر صدر، لاہور کے رانا محمد عظیم سیکرٹری جنرل، جمیل مرزا خزانچی اور احتشام الحق دوسری ٹرم کے لئے سیکرٹری اطلاعات منتخب ہو گئے۔ نائب صدور میں اشرف مجید(پنجاب)، رانا حبیب (پنجاب)، اللہ بخش (بلوچستان)، ثاقب عزیز(بلوچستان)، امداد پھلپھوٹو (سندھ)، سعید جان بلوچ (سندھ)، زبیر ایوب (کے پی) جنید خانزادہ (کے پی)، اسلم ڈوگر (اسلام آباد) منتخب ہوئے۔ بی ڈی ایم اجلاس میں ہر صوبہ سے خواتین کو نمائندگی دینے کے لئے ایک ایک نائب صدر اور ایک ایک اسسٹنٹ سیکرٹری کے انتخاب کی منظوری کے بعد خواتین نائب صدور کی نشستوں پر شہر بانو (سندھ)، فرحت فاطمہ (اسلام آباد)، مروہ انصر چودھری (پنجاب)، اورصائمہ وڑائچ (بلوچستان) کی نشست پرمنتخب ہو گئیں۔ اسسٹنٹ سیکرٹری کی نشستوں پر حامد شیخ (سندھ)، اشرف شاہ (سندھ)، ملک عرفان(بلوچستان)، عصمت اللہ کاکڑ(بلوچستان)، غلام اکبر جعفری (کے پی)، میاں محمد ندیم (کے پی)، محمد اسماعیل
(پنجاب)، راؤ قمر)(پنجاب) اور رضوان غلزئی اسلام آباد سے منتخب ہوئے۔ خواتین کی نشست پر غالہ فصیح سندھ سے منتخب ہوئیں تاہم باقی صوبوں کی خالی نشستوں پر ان صوبوں کی قیادت سے مشاورت کے بعد سیٹیں مکمل کی جائیں گی۔ فیڈرل ایگزیکٹو کونسل کے ارکان کی نشستوں پر رضوان قاضی، میاں روف، لیاقت راجہ، رزاق سیال، طارق عثمانی، شہباز بٹ، مہر شوکت، شاہد بشیر، حافظ ثنا ء اللہ، ناصر قریشی، نعیم طاہر، افتخار احمد، پرویز خان، محمد مہتاب، محمد پونل، عبدالطیف، سعید کرد، جعفر ترین، غلام مصطفی عزیز، شاہد عباس جتوئی، منیر ساقی، نثراقبال، رافع حسین، رفیق انصاری، راحب گاہو، شہزاد الہی، ملک معراج، فاروق جوہری، ایوب اعوان، عثمان ندیم، نبیل کھوکھر، عاصم جاوید،ثقلین جاوید، رانا جعفر، اشفاق جٹ، راؤامجد، سجاد اکبر، راؤ سلمان، ناصر مجاہد، شاہد کمبوہ، عامر مشتاق، رانا محمد عثمان، شاہد اسلم جالندھری، اعظم ولانہ، عبدالکریم شیخ، حمید الرحمان، رشید جعفری، خرم شہزاد، راجہ اشفاق کیانی، اکبر شیخ، اعجاز مدنی، عبدالطیف انور، عابد گوندل،عابد چودھری، قیصر مرزا، ، محمد عاصم، صوفی اسحاق، تنویر عباس، اعجاز ترین اور خالد حمید منتخب ہوئے۔
