sahafio media workers ki tankhuahein me bhi 20 feesad ka mutaalba

صحافیوں، میڈیاورکرزکی تنخواہوں میں بھی 25فیصد اضافے کا مطالبہ۔۔

آئندہ مالی سال کا آغاز یکم جولائی سے ہو رہا ہے وفاقی اور صوبائی حکومتیں بجٹ کا اعلان کر چکی ہیں ، بجٹ میں مثبت بات یہ ہے کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں مناسب حد تک اضافہ کیا گیا ہے جس سے ان ملازمین کو مہنگائی سے قدرے ریلیف ملے گا۔ لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری ، سینئر نائب صدر شیر از حسنات، نائب صدر امجد عثمانی، سیکرٹری زاہد عابد، جوائنٹ سیکرٹری جعفر بن یار، فنانس سیکرٹری سالک نواز اور اراکین گورننگ باڈی نے مطالبہ کیا ہے کہ میڈیا ہاؤسز بھی وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی طرح اپنے کارکنوں کی تنخواہوں میں 25 فیصد تک اضافہ کریں اور میڈیا ہاؤسز میں کارکن کی کم سے کم 37 ہزار روپے ماہانہ اجرت کی ادائیگی کو بھی یقینی بنایا جائے تا کہ میڈیا ہاؤسز کے کارکنان کو بھی مہنگائی سے کچھ ریلیف مل سکے۔ صدر ارشد انصاری کا کہنا ہے کہ نگران دور حکومت میں میڈیا ہاؤسز کے اشتہارات کے ریٹس میں بھی خاطر خواہ حد تک اضافہ کیا گیا تھا جس کے بعد ملازمین کے لئے بھی تنخواہوں میں اضافہ ہونا چاہیئے ۔ ہم توقع کرتے ہیں کہ میڈیا ہاؤسز کی انتظامیہ کا رکن دوستی کا ثبوت دیتے ہوئے تنخواہوں میں اضافہ کر دے گی، انہوں نے کہا کہ کہ یکم جولائی سے تنخواہوں میں اضافہ نہ ہوا تو اسکے لئے لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں