pemra ka jhukao malikan ki taraf

صحافیوں،میڈیاورکرزکے مسائل، ہائیکورٹ نے جواب مانگ لیا۔۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے صحافیوں اور میڈیا ورکرز کو درپیش مسائل سے متعلق دائر کی گئی درخواست کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیاہے ،جس کی سماعت چیف جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل سنگل بنچ نے کی تھی ،  فاضل عدالت کی جانب سے پی ایف یو جے کی درخواست کا2 صفحات پر مشتمل حکم نامہ جاری کیا گیا ہے ، عدالت کا کہناہے کہ سیکرٹری اطلاعات اور سیکریٹری قانون دو ہفتوں کے اندر اندر جواب جمع کرائیں کہ میڈیا ورکرز اورصحافیوں کے تحفظ کیلئے کیا اقدامات اٹھائے گئے ہیں؟ عدالت نے قرار دیاہے کہ مفاد عامہ کے معاملہ کے پیش نظر صدر سپریم کورٹ بار اور صدر اسلام آباد ہائیکورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن، سینئر صحافی حامد میر اور مظہر عباس کو بھی عدالتی معاون مقررکیاجاتاہے،حکمنامہ کے مطابق عدالت کے علم میں لایا گیا ہے کہ میڈیا ورکرز اور صحافیوں کی سیکورٹی کے لیے کوئی موثر قانون سازی موجود ہی نہیں ہے۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں