ڈی پی اوکا حکم شاہی، پیرمحل سمیت ضلع بھر کے تھانوں میں صحافیوں کو ہر قسم کی معلومات دینے پر پابندی عائد ، صحافیوں سے کوئی بات شیئر نہ کی جائے اور فرنٹ ڈیسک پر بھی ایف آئی آر کی کاپی دینے سے منع کر دیا۔ تفصیل کے مطابق حکومت پنجاب کی طرف سے فرسٹ انفارمیشن ایکٹ ہونے کے باوجود ڈی پی اوٹوبہ ٹیک سنگھ کی طرف سے جاری مراسلے میں پیرمحل سمیت ضلع بھر کے تمام تھانوں بشمول فرنٹ ڈیسک کے عملے کو صحافیوں کو ہر قسم کی معلومات دینے پرپابندی عائد کردی گئی ہے تمام تھانوں کے ملازمین کو پابند کیا گیا ہے کہ صحافیوں سے کوئی بات شیئر نہ کی جائے اور فرنٹ ڈیسک پر بھی ایف آئی آر کی کاپی دینے سے منع کر دیا ہے اور کہا گیا کہ صرف پی آر او سے معلومات لی جائیں ۔اس حوالے سے صحافتی تنظیموں نے آئی جی ، ڈی آئی جی ، آر پی او فیصل آباد ،ڈی پی اوٹوبہ سے پابندی کو ختم کرنے کامطالبہ کیا ہے ۔
