پولیس افسروں اور صحافیوں کو سوشل میڈیا پر بدنام کرنے اورانہیں دھمکیاں دینے کے الزام میں گرفتار شخص ارسلان جاوید تیموری کو ایف آئی اے سائبر کرائم سیل دو دن کے ریمانڈ کے بعد دوبارہ عدالت میں پیش کیا۔۔ ملزم نے فیس بک پر ایک پیج بناکر پولیس اور سول بیوروکریسی،ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز ٹو آئی جی پنجاب نایاب حیدر اور صحافیوں حسنین شاہ ،میاں ندیم وغیرہ کے خلاف پروپیگنڈہ کیا اور بلیک میل کرکے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔ شکایت پر ایف آئی اے ٹیم نے ملزم ارسلان جاوید تیموری کو گرفتار کرکےسائبرکرائمز کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔مقامی عدالت نے ملزم کو دو روز کے ریمانڈ پر ایف آئی اے حکام کے حوالے کیا تھا ۔ ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کا موبائل قبضہ میں لے لیا گیاہے۔۔۔
Facebook Comments