انسداد دہشتگردی عدالتوں میں پولیس کی جانب سے صحافیوں کو پیشہ ورانہ ذمہ داریاں سرانجام دینے سے روکنے پر کورٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن لاہور نے شدید احتجاج کیا جس پر ڈیوٹی ایڈمن جج نے . صحافیوں کو فرائض منصبی سے روکنے پر سخت نوٹس لے لیا ۔ڈی آئی جی پولیس نے صحافیوں کو عدالتوں میں بلا روک ٹوک داخل ہونے کی یقین دہانی کروا دی۔ کورٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن کے صدر عباد الحق، نائب صدر منیر باجوہ، نائب صدر ڈسٹرکٹ کورٹس نعیم ملک اور فنانس سیکرٹری جمال الدین جمالی اور سینئر ممبر عابد خان سمیت دیگر نے صحافیوں کو کمرہ عدالت میں داخل ہونے سے روکنے پر شدید احتجاج کیا اور معاملہ ڈیوٹی ایڈمن جج اعجاز احمد بٹر کے علم میں لانے پر فاضل جج نے صحافیوں کو روکنے والے پولیس افسر کو گرفتار کروا دیا اور ڈی آئی جی پولیس کو طلب کر کے سرزنش کی، فاضل جج نے حکم دیا کہ صحافیوں کو ان کی پیشہ وارانہ ذمہ داریاں ادا کرنے سے ہرگز نہ روکا جائے۔ ڈی آئی جی سمیت پولیس کے اعلی افسران عدالت میں پیش ہوئے اور یقین دہانی کروائی کہ صحافیوں کو دہشت گردی عدالتوں میں ذمہ داریاں ادا کرنے سے نہیں روکا جائے گا۔ کورٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات کے دوران ڈیوٹی ایڈمن جج اعجاز احمد بٹر نے کہا کہ یہ صرف عدالت کا اختیار ہے کہ کسی بھی کیس کی سماعت کو ان کیمرہ ڈیکلیئر کرے۔ کورٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن نے فاضل جج کا شکریہ ادا کیا۔ صدر عبادالحق نے کہا کہ کورٹ رپورٹرز کو درپیش مسائل کے حل کے لئے کورٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن ہمیشہ اپنے ممبران کے ساتھ کھڑی ہے
صحافیوں کو روکنے والا پولیس افسر گرفتار۔۔
Facebook Comments