پاکستان ریلوے کے چیف ایگزیکٹوآفیسر نثار احمد میمن نے کہا ہے کہ آﺅٹ سورس ہونے والی ٹرینوں میں صحافیوں سمیت 17 کیٹگریز کوٹرین کے سفر میں ملنے والی رعایت ملتی رہیں گی۔صحافیوں کو ملنے والی 80% رعایت سب سے زیادہ ہے جو کسی اور کیٹیگری میں نئیں۔اس سلسلے میں ریلوے نے 34 کمرشل ٹرینوں کو آﺅٹ سورس کرنے کے لیے آفر کی ہے جس میں سے17 ٹرینوں پر بڈ آئی ہے جو اسی ہفتے فائنل ہوجائے گی۔ ریلوے ہیڈکوارٹرز آفس لاہور میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے چیف ایگزیکٹوآفیسر پاکستان ریلویز نثاراحمد میمن نے کہا کہ کمرشل آﺅٹ سورس ہونے والی ٹرینوں کی انتظامیہ کو زیادہ سے زیادہ 10 فیصد کرایہ بڑھانے کی اجازت ہوگی لیکن وہ کمی اپنی مرضی سے کرسکتے ہیں۔جس سے آﺅٹ سورس ٹرینوں میں سروس اور معیار بہتر ہوجائے گا۔ تقریب کے اختتام پر چیف ایگزیکٹوآفیسر پاکستان ریلویز نثار احمد میمن نے رپورٹرز کی درخواست پر اس بات کا اعادہ کیاہے کہ ریلوے بیٹ رپورٹرز کے ساتھ ملاقات ہرمہینے کی جائے گی تاکہ دوطرفہ تعلقات کو مضبوط کرنے کے ساتھ ساتھ مسائل پر گفتگو اور تجاویز پر بھی غور کیا جائے گا اور ریلوے کی بہتری کا سفر مزید ہموار کیاجائے۔ ملاقات میں چیف ایگزیکٹوآفیسر نثار احمدمیمن، ایڈیشنل جنرل منیجر ٹریفک سید مظہر علی شاہ، ڈائریکٹرلیگل فاروق اقبال ملک، چیف مارکیٹنگ منیجر کاشف رشید یوسفانی اور ڈائریکٹرپبلک ریلیشنز نازیہ جبین بھی موجود تھیں۔