سیکریٹری اطلاعات سندھ رشید احمد سولنگی نے صحافیوں کی مالی امدا د کے لئے انڈوومنٹ فنڈ کے قیام کے لیے وزیراعلی سندھ کو سمری تیار کرکے بھیجنے کی ہدایت کی ہے۔ یہ بات سیکریٹری اطلا عا ت سندھ رشید احمد سولنگی نے کراچی پریس کلب کی انتظامیہ کی دعوت پر کرا چی پریس کلب کے دور ہ کے موقع پر محکمہ اطلاعات سندھ کے وفد کی قیادت کرتے ہوئے کہی۔ اس مو قع پرکراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی ،جنرل سیکریٹری رضوان بھٹی، خزانچی وحید راجپر، رکن گورننگ باڈی رشید میمن ، سینئر صحا فی ذو الفقا ر وا ہو چو، صلاح الدین عباسی، فیاض قریشی سمیت صحافیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔محکمہ اطلاعات کے وفدمیں ڈائریکٹر جنر ل پبلک ریلیشن غلا م الثقلین ، ڈائریکٹر پریس انفا ر میشن محمد سلیم خان اور ڈائریکٹر ایڈمن و اکا ﺅ نٹس اختر سورہیو شا مل تھے۔اس موقع پر صحافیوں کے مسائل، مالی ا مداد کے لیے انڈومنٹ فنڈ کے قیام ،میڈیا کوآرڈی نیشن کمیٹی کے قیام کے علا وہ دیگر امور پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔سیکریٹری اطلاعات رشید احمد سولنگی نے صحافیوں کے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرواتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشن کو ہدایت دی کہ صحافیوں کی مالی امداد کے لیے انڈومنٹ فنڈ کے قیام کے لئے وزیر اعلی سندھ کے لیے سمری تیار کی جائے جبکہ میڈیا کو آر ڈی نیشن کمیٹی کے قیام کے لیے پریس کلب کی مشا ورت سے ممبران کے نام فائنل کئے جائیں تاکہ فوری طور پر اس کا قیام عمل میں لایا جاسکے۔رشید احمد سولنگی نے مزید کہا کہ محکمہ اطلاعات سندھ میں بہتری وہ جدید اصلاحات کے لیے جلد انفارمیشن کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا جس میں سینئر صحافی و محکمہ اطلا عا ت کے افسرا ن و ریٹائر ڈ ملا زمین کی آ را ءسے سفا ر شا ت مر تب کر کے محکمہ اطلا عا ت سندھ کو جدید خطو ط پر استوار کیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ اطلاعات اور صحافیوں کی درمیان باہمی روابط میں بہتری اور تعاون سے کام کو بہتر انداز میں انجام دیا جاسکتا ہے۔بعد ازاں کراچی پریس کلب کی انتظامیہ کی جانب سے محکمہ اطلاعات سندھ کے وفد کو سندھ کی روایتی اجرک و ٹوپی کا تحفہ پیش کیا گیا۔
