راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس نے سینئر صحافی وقار ستی اور نیئر وحید راوت پر پی ٹی آئی کے کارکنان کی طرف سے تشدد اور جان سے مارنے کی دھمکیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے، آر آئی یو جے کے صدر عابدعباسی،جنرل سیکرٹری طارق علی ورک، فنانس سیکرٹری کاشان اکمل گل اور مجلس عاملہ کے اراکین نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے کارکنان کی طرف سے صحافیوں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینااورتشدد کرنے کا سلسلہ جاری ہے لیکن پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کارکنوں کی تربیت کرنے کے بجائے انہیں مزید اکسا رہے ہیں جسکی وجہ سے اس طرح کے واقعات تسلسل کیساتھ رونما ہو رہے ہیں ۔
Facebook Comments