کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور گروپ نے ہاکس بے اسکیم کے پلاٹوں کی لیز ہونے پرکراچی پریس کلب کے ممبرز کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے سندھ حکومت کا شکریہ اداکیا ہے جس نے ہاکس بے پلاٹوں کی لیز کی واجب الادا رقم جمع کروا دی ہے جس سے ہاکس بے پلاٹوں کی لیز کا دیرینہ مسئلہ حل ہو گیا ہے ۔ لیز سے صحافیوں کے پلاٹوں کی ویلیو میں غیر معمولی اضافہ ہو گا ۔۔ کے یو جے ڈی جی کے چیئرمین ناصر محمود ،سینئر ڈپٹی چیئرمین زبیر ابراہیم، ڈپٹی چیئرمین طارق اسلم ، عارف خان اور ممبرز سینٹرل ایگزیکٹو کونسل نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا ہے کہ دستور گروپ نے ہاکس بے پلاٹوں کی لیز کے دیرینہ مسئلے کو زندہ کیا اور اس کے حل کے لئیے کے لئیے توجہ دلاؤ مہم چلائی جو کامیاب ہوئی جسکی وجہ سے صحافیوں کو 1995 میں ملنے والے پلاٹ 27 سال بعد لیز ہوئے ۔۔ دستور گروپ نے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور دیگر حکومتی ذمہ داروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان پلاٹوں پر گھر بنانے کے لئیے صحافیوں کو بلا سود آسان قرضے بھی فراہم کریں تاکہ کم آمدنی والے صحافی اپنے پلاٹوں پر اپنے اہل خانہ کے لئیے گھر بھی تعمیر کر سکیں جبکہ صحافیوں کی دیگر پلاٹ اسکیموں کے مسائل بھی جلد حل کرے۔۔
صحافیوں کو بلاسود آسان قرضے فراہم کرنےکا مطالبہ۔۔
Facebook Comments