sahafio ki tehreek khatra ban sakti hai senior journalist

صحافیوں کی تحریک خطرہ بن سکتی ہے، سینئر صحافی۔۔

معروف تجزیہ کار اور سینئر صحافی جاوید فاروقی نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم)کے ٹوٹنے کے بعد اپوزیشن کی جانب سے حکومت کے لئے پارلیمنٹ کے اندر اور باہر سے کوئی خطرہ نہیں ہے،میاں نواز شریف اور آصف زرداری کو دوبارہ اکٹھا کرنے کی کوششیں شروع ہو گئی ہیں اور یہ کوششیں کسی خفیہ ہاتھ یا سیاسی حلقوں کی جانب سے نہیں کی جا رہیں بلکہ  سول بیورو کریسی سے بعض حاضر سروس اور ریٹائرڈ بیورو کریٹ متحرک ہیں ،صحافیوں کا پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور وکلاء کی جانب سے سپریم کورٹ میں ججز تعیناتی کے حوالے سے احتجاج کسی بڑی تحریک کا نکتہ آغاز ہو سکتا ہے ۔ سینئر صحافی جاوید فاروقی نے اپنے یوٹیوب چینل پر  انکشاف کرتے ہوئےدعویٰ کیا کہ پیپلز پارٹی کے الائنس سے نکلنے کے بعد پی ڈی ایم میں وہ پہلے جیسی جان اور سکت نہیں رہی کہ وہ حکومت کے لئے کوئی پریشانی کا باعث بن سکے لیکن پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا بل اور دوسرا سپریم کورٹ میں تعیناتی کے حوالے سے وکلاء اور صحافیوں نے احتجاج شروع کردیا ہے،اسلام آباد میں صحافیوں نے بڑا مظاہرہ کیا ہے جبکہ وکلاء نے بھی احتجاج کا اعلان کیا ہے ،ایسا محسوس ہوتا ہے کہ یہ کسی بڑی تحریک کا نکتہ آغاز ہو سکتاہے جو آگے چل کر حکومت کے لئے مسائل پیدا کرسکتا ہے۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں