کراچی یونین آف جرنلسٹس (کے یو جے۔ دستور) کے مجلس عاملہ کے اجلاس 14 مارچ کو صدر حامد الرحمان اور سیکریٹری نبیل اختر کی سربراہی میں منعقد کیا گیا، جس میں صحافیوں کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف احتجاج کا فیصلہ کیا گیا۔صدر حامدالرحمن نے کہا کے یو جےدستورایسے اداروں کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرائیں گے جن اداروں میں تنخوائیں ادا نہیں کی جا رہیں یا تاخیر سے ادا کی جارہی ہیں۔اجلاس میں سیکٹری کے یو جے سید نبیل اختر نے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا اداروں کے خلاف عدالتی کاروائی کی تجویز پیش کی۔اجلاس میں نبیل اختر نے ان اداروں کے خلاف عدالتی کارروائی کی تجویز پیش کی ۔ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی کے اس دور میں تنخواہو کی عدم ادائیگی شدید مذمت کرتے ہیں، اس قسم کے عمل سے ناصرف صحافیوں کے چولہے ٹھنڈے پڑتے ہیں بلکہ اس سے میڈیا جیسے آزاد اور ذمہ دار ادارے کو بھی ناقابل تلافی نقصان پہنچتا ہے۔ کےیوجے دستورکی گورنینگ باڈی نےکہا کہ صحافی حقوق کی خلاف ورزی پر متاثرہ صحافیوں کو انصاف دلانے کے لئے احتجاج کا اعلان کیا جائے ۔انہوں نے زور دیا کہ میڈیا کو بےایمان مالکان کے ہاتھوں ہرگز یرغمال نہیں بنانا چاہیے، اور کے یو جے دستور اپنے ساتھیوں کے لیے احتساب اور انصاف کا مطالبہ کرنے کے لے متحد ہے۔

صحافیوں کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف احتجاج کا فیصلہ۔۔
Facebook Comments