sahafio ki mulazimat ka tahaffuz yakeeni bana rhe hein

صحافیوں کی ملازمت کا تحفظ یقینی بنارہے ہیں، فواد چودھری۔۔

صدر مملکت عارف علوی نے صحافیوں اور میڈیا پروفیشنلز کے تحفظ کے ایکٹ پر دستخط کردیے۔ اس موقع پر عارف علوی نے اہم قانون سازی پر اتفاق رائے پر خوشی کا اظہار بھی کیا۔ایوان صدر اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ صحافیوں کو خطرہ پیش آنے کی صورت میں یہ قانون انہیں زندگی کی حفاظت اور بدسلوکی کے خلاف تحفظ کا حق فراہم کرتا ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ حکومت ورکنگ جرنلسٹس کے پیچھے کھڑی ہے، صحافیوں کی ملازمت کا تحفظ یقینی بنارہے ہیں۔اس موقع پر وفاقی وزیر شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ بل کسی پر احسان نہیں یہ حکومت کی ذمے داری ہے، صحافیوں کو مکمل تحفظ دیں گے۔اسلام آباد میں ہونے والی تقریب میں فواد چودھری، شیریں مزاری، شہباز گل اور فرخ حبیب بھی موجود تھے۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں