karachi press club mein aaj intekhaabi dangal sajega

صحافیوں کی مدد کیلئے ٹرسٹ بنانے کا فیصلہ۔۔

کراچی پریس کلب میں الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کو درپیش مسائل کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہواجس  میں کراچی پریس کلب, مختلف صحافتی تنظیموں کے عہدیداران اور سینئر صحافیوں نے اجلاس میں شرکت کی اور اپنی تجاویز پیش کیں. اجلاس میں طے کیا گیا کہ صحافیوں کو درپیش مسائل خصوصا بیروزگار صحافیوں کی معاونت کے لئے ایک ایسا ادارہ یا غیر سیاسی تنظیم قائم کی جائے جو صحافیوں کی عزت نفس کو مجروح کیے بغیر انکی کی امداد کرسکے.اجلاس میں طویل مشاورت کے بعد  اس معاملے پر مزید پیش رفت کے لیے ایک واٹس ایپ گروپ بنانے کا فیصلہ کیا گیا جسے “وائس آف جرنلسٹس” کا نام دیا گیا.. اجلاس میں مزید فیصلہ کیا گیا کہ ملکی سطح پر صحافیوں کی معاونت کےلئے  ایک بینوولنٹ فنڈ یا ایسا ٹرسٹ قائم کیا جائے, جو متذکرہ بالا مقصد کیلئے منظم انداز میں کام کر سکے تاکہ  صحافییوں کے مسائل  کے حل میں  مدد  ہو سکے’اجلاس میں ڈاکٹر عبدالجبارخان، ایس ایم فضل، راشد عزیز، ناصر محمود،   , میاں طارق جاوید,سید مختار شاہ, خلیل ناصر,  مقصود یوسفی, امتیاز خان فاران,  مظفر اعجاز, اے ایچ خانزادہ ‘گل نسرین, سرور جاوید,  عبدالرحمان,  امین خان ‘ علی عمران جونیئر، شاہدحسین  اور دیگر سینیئر صحافیوں نے شرکت کی.. اجلاس میں  عامل  صحافییوں کو درپیش  مالی مسائل  کے حل کیلئے  مشاورت بھی  کی گئی۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں