حکومت سندھ کی جانب سے صحافیوں کی مالی اعانت اور پریس کلبوں کے لئے گرانٹ ان ایڈ کی صوبائی حکومتی کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے اور کمیٹی کا اہم اجلاس پچیس اپریل کو کو طلب کیا گیا ہے۔ اجلاس کی سربراہی ڈائریکٹر جنرل پی آر انفارمیشن ڈپارٹمنٹ کریں گے۔۔کمیٹی کےممبران میں سینئر صحافی کراچی پریس کلب کے سابق صدر طاہر حسن خان ، سینئر صحافی تجزیہ کار مظہر عباس ، سینئر صحافی عبدالجبار خٹک ،سینئر صحافی عبدالرشید میمن کو شامل کیا گیا ہے جبکہ مختلف پریس کلبوں کے صدور اور سیکریٹری اپنا نمائندہ بھیجیں گے ۔صوبائی حکومت کی جانب سے ڈائریکٹر انفارمیشن اور ڈویژنل ڈائریکٹر ممبر کی حیثیت سے اجلاس میں شرکت کریں گے ۔
![chaar hurf | Imran Junior](https://imranjunior.com/wp-content/uploads/2020/03/how-to-write.jpg)
Facebook Comments