کورٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے لاہور پریس کلب کے نو منتخب صدر ارشد انصاری اور سیکرٹری زاہد عابد سمیت کابینہ کو الیکشن میں کامیابی پر مبارکبادکورٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن کے وفد نے صدر عباد الحق کی سربراہی میں لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری اور سیکرٹری زاہد عابد سمیت دیگر عہدے داروں سے ملاقات کر کے انہیں کامیابی پر مبارکباد دی ۔ وفد میں نائب صدر منیر باجوہ ، سیکرٹری کورٹ رپورٹرز وجیہہ شیخ ، خزانچی جمال الدین جمالی ، نائب صدر لوئر کورٹس نعیم ملک ، سینئر صحافی شہزاد جاوید ، شکیل سعید ، عمر حیات، عفان ریاض اور عابد خان سمیت دیگر شامل تھے ۔ وفد نے نومنتخب کابینہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور یقین دلایا کہ صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے کورٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن ان کے شانہ بہ شانہ ہو گی ۔ صدر لاہور پرہس کلب ارشد انصاری نے وفد کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ کورٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن کے ممبران نے کلب کے الیکشن میں جس اعتماد کا اظہار کیا وہ اور ان کی کابینہ اس پر پورا اتریں گے ۔ انہوں نے کورٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن کو مستقبل میں اپنے مکمل تعاون کی بھی یقین دہانی کروائی۔
صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے کورٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن شانہ بشانہ۔۔
Facebook Comments