sahafio ke wafad ka dora akhuat foundation

صحافیوں کے وفد کا دورہ اخوت فاؤنڈیشن

یونائیٹڈ جرنلسٹس فورم آف پاکستان کے وفد نے اخوت فاؤنڈیشن کے سربراہ ڈاکٹر امجد ثاقب سے گلبرگ میں ملاقات کی۔۔ڈاکٹر امجد ثاقب نے فاؤنڈیشن کی کارکردگی، جاری مختلف پروجیکٹس اور آئندہ کے لائحہ عمل پر بریفنگ دی۔ یونائیٹڈ جرنلسٹس فورم آف پاکستان کے سیکرٹری جنرل رضا محمد نے تنظیم اور یو جے ایف پی کے عہدیداروں کا ڈآکٹر امجد ثاقب سے تعارف کرایا۔۔ملاقات میں صدر یونائیٹڈ جرنلسٹس فورم رضوان رفیق باجوہ اور سینئر نائب صدر مناظر علی نے تنظیم کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کیا۔ڈاکٹر امجد ثاقب نے یونائیٹڈ جرنلسٹس فورم آف پاکستان کے وفد کو اخوت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام چلنے والی یونیورسٹی کے دورے کی دعوت دی۔۔انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی اپنی نوعیت کی منفرد یونیورسٹی ہوگی جہاں طلبا بغیر فیس تعلیم حاصل کرسکیں گے۔۔انہوں نے یقین دہائی کرائی کہ وہ کارکن صحافیوں کیساتھ بھی اپنے منصوبوں میں ہر ممکن تعاون کریں گے اور تنظیم کیساتھ اس حوالے سے باضابطہ طریقہ کار طے کریں گے۔۔صدر رضوان رفیق باجوہ، سینئر نائب صدر مناظر علی اور سیکرٹری جنرل رضا محمد نے اخوت فاؤنڈیشن کی خدمات کو سراہا اور اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ وہ اخوت فاؤنڈیشن کے مثبت امیج کو اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ڈاکٹر امجد ثاقب نے اخوت فاؤنڈیشن کا دورہ کرنے پر وفد کا شکریہ ادا کیا ۔اس موقع پر وائس چیئرمین احتشام الرحمان،سیکرٹری کوآرڈینیشن عارف نوناری،میاں اظہر ،فراست سلیم، مظہر حسین، عائشہ صدیقہ،رانا راشد، سید ذیشان الحسن گیلانی،غلام رضا سمیت اخوت فاؤنڈیشن کے انتظامی عہدیدار بھی موجود تھے۔

#ujfp #akhuwatfoundation

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں