آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی نے صحافیوں اور میڈیا پروفیشنلز کے تحفظ کیلئے قائم کردہ کمیشن میں اے پی این ایس کی نمائندگی کیلئے قاضی اسد عابد عبرت گروپ آف پبلیکیشنز کے چیف ایڈیٹرکو نامزد کیا ہے۔سندھ اسمبلی نے حال ہی میں سندھ پروٹیکشن آف جرنلسٹ اور میڈیا پریکٹشنرز ایکٹ 2021ء منظور کیا ہے جس کے مطابق صحافیوں کے تحفظ کے ایکٹ کے نفاذ کیلئے ایک کمیشن کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جس میں میڈیا تنظیموں کے نمائندے بھی شامل ہونگے ۔ معروف ایڈیٹر/پبلشر قاضی اسد عابد کمیشن میں اے پی این ایس کی نمائندگی کریں گے۔

Facebook Comments