صحافیوں اور دیگر میڈیا پروفیشنلز کے لئے آزادیٔ اظہار، تحفظ اور آزادی سے متعلق کابینہ سے حالیہ منظور شدہ بل پر کونسل آف پاکستان نیوزپیپر ایڈیٹرز کے صدر عارف نظامی نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ صحافیوں اور میڈیا پروفیشنلز کے تحفظ اور آزادی پر علیحدہ قانون سازی ہونا چاہئے، جبکہ میڈیا کی آزادی کے لئے الگ بل ہونا چاہئے۔صدر سی پی این ای نے کہا کہ کابینہ کا منظور شدہ بل دراصل انسانی حقوق کی وفاقی وزارت کے قانون سازی پر مبنی مسودہ اور وفاقی وزارت اطلاعات کی میڈیا پالیسی کا مسودہ مبہم، پیچیدگیوں اور تضادات امتزاج ہے۔۔جس کی وجہ سےمیڈیا پروفیشنلز کے جسمانی تحفظ اور آزادی اظہار جیسے دونوں اہم امور کو ملا کر مسودہ کو نہ صرف الجھا دیا گیا ہے بلکہ اہمیت بھی کم کر دی گئی ہے۔لہٰذا ضروری ہے کہ مجوزہ مسودہ پر نظرثانی کر کے انسانی حقوق کی وفاقی وزارت کی جانب سے تیار کئے گئے مسودہ کو خصوصی طور پر ایک الگ قانون کی شکل دی جائے۔کیونکہ اس مسودہ پر تمام اسٹیک ہولڈرز کی جانب سے متفقہ سفارشات بھی دی جاچکی ہیں جبکہ اظہار رائے اور میڈیا کی آزادی کے سلسلے میں قانون سازی کے لئے متعلقہ اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی جائے۔
صحافیوں کے تحفظ کے بل پر سی پی این ای کو تحفظات۔۔
Facebook Comments