azadi sahaafat ka aalmi din

صحافیوں کے ساتھ پیش آئے واقعہ کا وزیراعلی سندھ نوٹس لیں، کے یوجے

کراچی یونین آف جرنلسٹس نے ایئرپورٹ تھانے کے قریب نجی چینلز کے چار صحافیوں کے ساتھ پیش آنے والے واقعے پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور وزیراعلی سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر واقعے کی مکمل تحقیقات کرائیں بول نیوز کے کامران منہاس، سما نیوز کے سالک شاہ، دن نیوز کے راجہ عمران اور مہران نیوز کے قمر میمن کو ایئرپورٹ ہوٹل کے قریب مسلح افراد نے روکا لیکن اس سے پہلے کہ مزید کوئی کارروائی کرتے چاروں صحافی اپنی جان بچا کر وہاں سے نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔ کراچی یونین آف جرنلسٹس کے صدر نظام الدین صدیقی، جنرل سیکریٹری فہیم صدیقی سمیت مجلس عاملہ کے تمام اراکین کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کراچی کے 4 صحافیوں کے ساتھ پیش آنے والے اس واقعے پر کراچی سمیت ملک بھر کی صحافی برادری تشویش میں مبتلا ہوگئی ہے فی الحال یہ نہیں کہا جاسکتا کہ مسلح افراد کے عزائم کیا تھا لیکن واقعہ بظاہر ڈکیتی کی کوشش لگتا ہے جس کے دوران 3 موٹرسائیکلوں پر سوار مسلح افراد نے کار میں سوار چاروں صحافیوں کو روکا۔ مسلح افراد نے دو موٹرسائیکلیں کار کی دونوں جانب اور تیسری کار کے آگے کھڑی کردی لیکن اس سے پہلے کہ وہ مزید کوئی کارروائی کرتے صحافی موقع سے جان بچا کر نکلنے میں کامیاب ہوگئے بیان میں کہا گیا ہے کہ کراچی میں جرائم کی وارداتیں اب معمول بن چکی ہیں کراچی کا کوئی بھی شہری یہ دعوی نہیں کرسکتا کہ وہ کسی واردات کا شکار نہیں ہوا اور حالیہ واقعہ ایک بار پھر اس بات کا ثبوت ہے کہ اب تو صحافی بھی ان جرائم پیشہ عناصر سے محفوظ نہیں ہے بیان میں وزیراعلی سندھ سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ فوری طور پر اس واقعہ کا نوٹس لیں اور اس کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائیں تاکہ اصل حقائق سامنے آسکیں اگر تو یہ واقعہ صحافیوں سے لوٹ مار کی بجائے انہیں کسی طرح کا نقصان پہنچانے کی کوشش تھا تو ذمہ داروں کا تعین کرکے انہیں قانون کے کٹہرے میں لایا جائے بیان میں چیف جسٹس آف پاکستان سے بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ کراچی میں جرائم کی سنگین صورتحال کا بھی نوٹس لیں کراچی کے شہری ان دونوں عملا جرائم پیشہ عناصر کے رحم و کرم پر ہیں جو جب چاہیں جہاں چاہیں اور جسے چاہیں لوٹ کر باآسانی فرار ہوجاتے ہیں۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں