ایس او ایس میسیج برائے پی ایف یوجے (تمام دھڑے) کے یوجے ( تمام دھڑے)، ایپنک، کراچی پریس کلب قائدین۔۔جناب پرویز شوکت‘ جناب افضل بٹ‘ جناب ناصر زیدی‘ جناب رانا عظیم‘ جناب جی ایم جمالی‘ جناب اکرام بخاری‘ جناب شکیل یامین کانگا‘ جناب حسن عباس ‘ جناب اشرف خان‘ جناب امتیاز خان فاران‘ جناب حاجی نوازرضا‘ جناب سہیل افضل صاحب۔۔۔‘
روزنامہ نوائے وقت کراچی کے جملہ ملازمین گذشتہ ایک سال سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے سبب فاقوں کی صورتحال سے دوچار ہیں۔ نوائے وقت کراچی میں آخری بار 12 دسمبر 2019ءکو فروری 2019ءکی تنخواہ دی گئی تھی جس کے بعد تاحال تنخواہوں کی مد میں ایک پیسہ بھی نہیں دیا گیا۔ تنخواہوں کی اس قدر تاخیر کے سبب گھروں میں فاقہ کشی ہی نہیں بلکہ دیگر ناقابل بیان مسائل جنم لے رہے ہیں۔ نوائے وقت کراچی کی انتظامیہ نے اب تو بالکل صاف جواب دے دیا ہے کہ تنخواہوں کی بابت انہیں کچھ معلوم نہیں اور نہ ہی وہ اس حوالے سے کوئی امید افزا بات کر سکتے ہیں۔ تمام صحافتی تنظیموں سے گذارش ہے کہ انتہائی ہنگامی بنیادوں پر اس کا نوٹس لیں اور اس حوالے سے لاہور‘ اسلام آباد‘ ملتان اور کراچی سنٹرز پر انتظامیہ سے رابطہ کرکے ہماری مدد کریں اور خصوصاً اسلام آباد میں موجود قائدین حکومتی حلقوں تک نوائے وقت کی اس دگرگوں صورتحال سے آگاہی کا ذریعہ بنیں تاکہ ہمارے بچوں کی اسکول کی فیسوں‘ یوٹیلٹی بلز‘ نان شبینہ اور سب سے بڑھ کر ہماری عزت نفس اور سماجی زندگی کی بحالی کا سبب بن سکے۔ اس صورتحال کی تصدیق نوائے وقت کراچی کی انتظامیہ سے بھی کی جاسکتی ہے۔ (جملہ ملازمین نوائے وقت کراچی)
( نوائے وقت سے وابستہ ایک سینئر صحافی دوست نے ہمیں یہ میسج ارسال کیا جس کے مندرجات سے عمران جونیئرڈاٹ کام اور اس کی پالیسی کا متفق ہونا ضروری نہیں۔۔علی عمران جونیئر)۔۔