کراچی پریس کلب کے صدر سعید سربازی کی صدارت میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا اجلاس کراچی پریس کلب میں منعقد ہوا، اجلاس میں کنوینئر جوائنٹ ایکشن کمیٹی اور سیکریٹری کراچی پریس کلب شعیب احمد نے اجلاس کے شرکاء کو موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی۔ اجلاس میں پی ایف یو جے کے صدر جی ایم جمالی، سیکریٹری جنرل پی ایف یو جے دستور اے ایچ خانزادہ ، صدر کے یو جے طاہر حسن خان ،سیکریٹری لیاقت علی خان، کے یو جے دستور کے صدرحامد الرحمن ، کے یو جے برنا کے صدر اعجاز احمد، پیپ کے صدر محمد جمیل، سی آر اے کے سیکریٹری ریحان خان چشتی اور کراچی پریس کلب کے جوائنٹ سیکریٹری محمد منصف نے شرکت کی، اجلاس کے شرکاء نے شہید صحافی جان محمد مہر اور شہید نصرا للہ گڈانی کے قاتلوں اور حیدر مستوئی پر حملے میں ملوث شرپسندوں کی عدم گرفتاری پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا، اجلاس نے صحافیوں پر حملوں کو آزادی صحافت پر شب خون مارنے اور صحافیوں کو ان کے فرائض سے روکنے کی سازش قرار دیا، صحافی قائدین نے آزادی صحافت اور قلم کی حرمت کے تحفظ کے لئے ہر قسم کی قربانی دینے کے عزم کا اظہار کیا،اجلاس نے حکومت سندھ کی جانب سے شہید نصر اللہ گڈانی کو مالی امداد دینے اور اس کے لئے بھرپور کوششیں کرنے پر صدر کراچی پریس کلب سعید سربازی کا شکریہ ادا کیا، اجلاس نے میڈیا مالکان سے بھی اپنے ادارے کے دوران ڈیوٹی اپنی جان بحق ہونے والے میڈیا ورکرز کے لئے امدادی رقم دینے کا مطالبہ تھا۔اجلاس نے وزیر اعلی سندھ، وزیر داخلہ اور آئی جی سندھ سے مطالبہ کیا کہ صحافیوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔