sahafio ke qatilo ke kareeb pohonch chuke hein

صحافیوں کے قاتلوں کے قریب پہنچ چکے ہیں، سندھ حکومت۔۔

سندھ حکومت نے سندھ ایکشن کمیٹی کو یقین دھانی کرائی ہے کہ سندھ میں قتل ہونے والے صحافیوں کے قاتلوں کے قریب پہنچ چکے ہیں اصل ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا بھلے وہ کتنے ہی با اثر کیوں نہ ہوں سندھ ایکشن کمیٹی پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے کنوینئر مظہرعباس کی قیادتِ میں صحافیوں کے وفد کا وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار کے ساتھ اھم اجلاس،  اسپیکر سندھ اسمبلی اویس شاہ اور ائی جی سندھ غلام نبی میمن بھی اس موقع پر موجود تھے۔آئی جی سندھ نے اجلاس کو سندھ میں قتل ھونے والے صحافیوں عزیز میمن جان محمد مہر منیرسانگی نصر اللہ گڈانی اور ٹارگٹڈحملوں پر شرکاء کو مفصل بریفننگ دی اور بتایا کہ سندھ پولیس ملزمان کی گرفتاری کے لئے دستیاب تمام وسائل کو بروئے کار لا رہی ہے جان محمد مہر کے قاتلوں کے قریب پہنچ چکے ھیں اس حوالےسے سے وقت ضرور زیادہ لگ چکا ھے لیکن یہ تاثر ظاہر کرنا کہ پولیس سستی کا مظاہرہ کر رہی ھے درست نہیں پولیس کی نیت پر شک نہ کیا جائے ھم نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے دن رات محنت کررھے ھیں اور بہت جلد ملزمان کو قانون کی گرفت میں لائیں گے اس قبل وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے صحافیوں کے نمائندہ وفد کو خوش آمدید کہا اور اس امر کا اظہار کیا کہ جان محمد مہر اور دیگر صحافیوں کے ملزمان کی گرفتاری سندھ حکومت کے لئے کسی چیلنج سے کم نہیں ملزمان کو ابھی تک گرفتار نہ ھونے سے متعلق صحافی برادری کے تحفظات سے اتفاق کرتا ھوں سندھ حکومت بھی جلد ملزمان کی گرفتاری چاہتی ھے روزانہ کی بنیاد پر متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کی جاتی ھے قبل ازیں سندھ ایکشن کمیٹی کے کنوینئر مظہرعباس اس حوالےسے اپنے تحفظات پیش کیے اور واضح کیا کہ ملزمان کو فوری گرفتار نہ کیا گیا تو ایکشن کمیٹی اپنا احتجاج مزید تیز کرے گی ایکشن کمیٹی کے وفد میں پی ایف یو جے کے نائب صدر خورشید عباسی سیکریٹری فنانس لالہ اسد پٹھان ممبران ایف ای سی جاوید چوھدری،خالدکھوکھر کے یو جے کے صدر طاہر حسن خان جنرل سیکریٹری سردار لیاقت کراچی پریس کلب صدر سعید سربازی اور حیدرآباد پریس کلب کے صدر لالہ رحمان شامل تھے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں