اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے آزادی صحافت پر قدغن لگانے کی ایک اور کوشش میں صحافیوں کے پارلیمنٹ ہاؤس میں داخلے پر پابندی لگا دی۔پارلیمانی رپورٹر نادر گرومانی کے ٹویٹ کے مطابق صحافیوں کو قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کی کوریج کی اجازت نہیں دی گئی جس میں آرمی چیف کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔گرومانی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف کی سینیٹ میں آمد، اپوزیشن رہنماؤں کے ساتھ بات چیت اور قومی سلامتی کمیٹی کے دیگر اجلاسوں کو ماضی میں میڈیا نے کور کیا تھا لیکن اب صحافیوں کے پارلیمنٹ ہاؤس میں داخلے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ اقدام غیر ضروری اور سمجھ سے بالاتر ہے۔یہ اجلاس قومی اسمبلی کے مرکزی ہال میں شیڈول تھا، جس کے لیے ایم این ایز، سینیٹرز، وفاقی کابینہ کے اراکین، چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ اور آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم سمیت 80 سے زائد افراد کو دعوت نامے بھیجے گئے تھے۔
