چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ صحافیوں کے مطالبات جائز ہیں اور میں اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان سے بات کروں گا ۔ راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے ایک وفد نے چیئرمین سینیٹ سے ملاقات کی اور انہیں صحافیوں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ آر آئی یو جے پریس فریڈم ایکشن کمیٹی کے چیئرمین افضل بٹ نے انہیں بتایا کہ ہم نے مشترکہ اجلاس کے دوران پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر آزادی صحافت دھرنے کا اعلان کیا ہے ہمارے چار مطالبات ہیں جن میں صحافیوں اور ورکرز کی جبری برطرفیوں سے بحالی،تنخواہوں اور واجبات کی ادائیگی،معاشی بحران کے نام پر تنخواہوں میں کی گئی کٹوتی کی بحالی،صحافیوں کا اغواء،تشدد، گھروں میں گھس کر مارنے والے ملزمان کی گرفتاری،صحافیوں کے بند پروگرام اور آف ائیر کی بحالی،پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی بل کے کالے قانون کو روکنا شامل ہے ملاقا تی وفد میں آر آئی یو جے کی پریس فریڈم ایکشن کمیٹی کے چیئرمین افضل بٹ، صدر پریس کلب شکیل انجم،سیکرٹری انور رضا ،صدر آر آئی یو جے عامر سجاد سید،صدر پی آر اے صدیق ساجد ،جنرل سیکرٹری آر آئی یو جے طارق علی ورک،ممبر ایف ای سی مبارک زیب خان ،سابق صدر آر آئی یو جے علی رضا علوی شامل تھے۔
