سٹی جرنلسٹ ایسوسی ایشن (سی بی اے) کے وفد نے گزشتہ روز ایسوسی ایشن کے بانی صدر حسن عسکری کی قیادت میں مقتدر سیاسی رہنما اور ایم کیو ایم بحالی تنظیم کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار سے ملاقات کرکے کراچی کے صحافیوں کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ وفد میں عمران ذاکر، عبدالعارف شیخ، حنا مشتاق اور سائرہ کنول شامل تھے۔ سربراہ تنظیم (ایم کیو ایم پاکستان) بحالی کمیٹی ڈاکٹر فاروق ستار نے وفد کی آمد پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کے دروازے صحافیوں کے لئے ہمہ وقت کھلے رہتے ہیں۔ وہ معاشرے کی حقیقی تصویر عوام کے سامنے پیش کرتے ہیں۔ ان کے مسائل کا حل کیا جانا حکومت وقت کی ذمہ داری ہے ان کو خبروں تک رسائی کے لئے نامساعد حالات سے گزرنا پڑتا ہے اور پریشانیاں برداشت کرنا پڑتی ہیں جو قابل تحسین ہیں

Facebook Comments