آئی جی سندھ پولیس نے صحافیوں کیخلاف انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت درج جھوٹے مقدمات خارج کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔ سندھ جرنلٹس کونسل کے مرکزی رہنما امداد سومرو اور دی نیوز کے سٹی ایڈیٹر عمر سمیع نے آئی جی سندھ پولیس ڈاکٹر کلیم امام سے ان کے دفتر میں ملاقات کرکے سندھ میں صحافیوں کیخلاف انسداد دہشتگردی، اغوا برائے تاوان اور دیگر سنگین الزامات کے تحت درج جھوٹے مقدمات کے حوالے سے معلومات اور اس ضمن میں صحافی برادری میں پیدا ہونیوالی تشویش کے بارے میں آگاہ کیا۔۔جس پر آئی جی سندھ نے صحافیوں پر درج جھوٹے مقدمات خارج کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوے وفد کو یقین دلایا ہے کہ صحافیوں پر دہشتگردی ایکٹ کے تحت جھوٹے مقدمات کے اندراج کو روکنے کیلئے سخت اقدامات اٹھائے جائینگے۔آئی جی سندھ نے کہا ہے کہ صحافیوں کا سماجی انصاف کی فراہمی میں اہم کردار ہے انہیں مکمل تحفظ اور انصاف فراہم کیا جائیگا۔
صحافیوں کے خلاف دہشت گردی کے مقدمات خارج۔۔
Facebook Comments