sahafio ke hukook keliye tamaam tanzemein mutahhad hon

صحافیوں کے حقوق کیلئے تمام تنظیمیں متحد ہوں ، پی ایف یوجے ورکرز۔۔

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس ورکرز کی صدر ڈاکٹر سعدیہ کمال۔ جنرل سیکریٹری شاہد علی۔ سینیئر نائب صدر ناصر شیخ۔ نائب صدر توصیف احمد۔ خازن بلال عزت نقوی۔ انفارمیشن سیکریٹری عبدالرزاق چشتی نے کراچی سے سینئر معروف صحافی فرحان گوہر ملک کو حراست میں لئے جانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس طرح صحافت ور صحافیوں کا گلا گھونٹا جا رہا ہے اظہار رائے کی آزادی کو سلب کیا گیا ہے یہ خود جمہوریت کے لیے بہت خطرناک ہے ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمران اپنی کوتاہیوں ور خامیوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں جس کی کوئی بھی مہذب معاشرہ اجازت نہیں دے سکتا ۔ بدقسمتی سے پاکستان میں موجودہ دور صحافیوں کے لیے انتہائی تکلیف دہ ہے ۔ ایک طرف صحافی اور صحافتی اداروے دہشتگردوں کے نشانے پر ہیں تو دوسری جانب حکومتی ادارے صحافیوں اور ان کے اہل خانہ کو حراساں کرنے میں مصروف ییں۔انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ تمام صحافیوں کے حقوقِ کے لیے کام کرنے والی تنظیمیں متحد ہوکر اس صورتحال پر لائحہ عمل بنائی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں