آزاد جرنلسٹ پینل نے میڈیا انڈسٹری کو درپیش بحران اداروں کی بندش ٗ ورکرز کی جبری برطرفیوں اور تنخواہوں کی عدم ادائیگیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے 16اپریل بروز جمعرات دن1بجے سپریم کورٹ آف پاکستان کے باہر علامتی احتجاج کا اعلان کر دیا کارکنوں کو درپیش معاشی مشکلات کے سد باب کے لئے نیشنل پریس کلب کے تمام گروپوں کو کارکنوں اور میڈیا انڈسٹری کے وسیع تر مفاد میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی تشکیل دینے کی پیشکش کر دی ہے جبکہ نیشنل پریس کلب کے مالی حالات کے پیش کر نظر جلد الیکشن کے انعقاد کو یقینی بنانا ہوگا اس بات کا فیصلہ نیشنل پریس کلب میں منعقدہ آزاد جرنلسٹ پیشنل کے اہم اجلاس میں کیا گیا اجلاس میں آزاد پینل کے سربراہ شکیل قرار، جرنلسٹ پینل کے بانی چیئرمین فاروق فیصل خان ، ویڈیو جرنلسٹ ایسویس ایشن کے جنرل سیکرٹری خالد ملک ٗ ہزارہ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری لقمان شاہ اور میڈیا ورکرز آرگنائزیشن کے جنرل سیکرٹری شیخ محمد وحید سمیت جڑواں شہروں کے سینئر صحافیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اجلاس کے دوران میڈیا انڈسٹری میں جاری بحران کے حوالے سے شارٹ ٹرم اور لانگ ٹرم پالیسوں پر تفصیلی تبادلہ خیا ل کیا گیا اس موقع پرکورونا وائرس نمٹنے کیلئے فیلڈ میں کام کرنے والے صحافیوں اور میڈیا ورکرز میں سینیٹائزر اور فیس ماسک کے علاوہ بیروزگار کارکنوں کی دہلیز پر 6لاکھ روپے راشن پیکج کی تقسیم کے اقدامات کو سراہا گیا۔ جبکہ فیصلہ کیا گیا آمد رمضان المبارک سے قبل معاشی مشکلات کا شکار اور بیروزگار صحافیوں اور میڈیا ورکرز میں رمضان پیکج کی تقسیم کا عمل تیز کیا جائے گا ملک بھر کی طرح جڑواں شہروں میں کورونا وائرس سے پیدا شدہ صورتحال اور لاک ڈاؤن کے باعث این پی سی الیکشن میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ موجودہ صورتحال فوری الیکشن اور این پی سی کا فعال ہونا ناگزیر ہے الیکشن کمیٹی کو تجویز دی گئی کہ رمضان المبارک سے قبل الیکشن کی حکمت عملی وضع کی جائے۔کیونکہ این پی سی ملازمین کی تین ماہ کی تنخواہیں واجب الادا ہونے کے علاوہ پریس کلب پر لاکھوں روپے قرض کا بوجھ ہے جو الیکشن میں مزید تاخیر سے اس میں ہر ماہ اضافہ متوقع ہے جس سے خدانخواستہ پریس کلب کی بندش کے خطرات بڑھ رہے ہیں اجلاس میں یکے بعد دیگر ے اداروں کی بندش ٗ بڑی تعداد میں کارکنوں کی بیروگاری اور معاشی مسائل کے حوالے سے پریس کلب کے تمام گروپوں کو دعوت دی گئی کہ کارکنوں کے وسیع تر مفاد میں ایک نکاتی ایجنڈے پر متحدہو جائیں جس کے لئے آزاد جرنلسٹ پینل کی طرف سے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی تشکیل کی پیشکش بھی کی گئی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کارکنوں کی برطرفیاں روکنے ٗ تنخواہوں کی عدم ادائیگی ٗاداروں کی بندش اور کورنا وائرس کی وباء کے دوران فیلڈ میں کام کرنے والے صحافیوں ٗ میڈیا ورکرز کیلئے حفاظتی انتظامات نہ ہونے کے خلاف 16 اپریل بروز جمعرات دن ایک بجے سپریم کورٹ کے باہر علامتی احتجاج کیا جائے گا۔احتجاج کے دوران سماجی فاصلے اور کورونا وائرس کے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر کو مد نظر رکھا جائے گا۔اجلاس کے شرو ع میں مرحوم سینئر صحافی رہنما احفاظ الرحمن کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔
صحافیوں کا سپریم کورٹ کے باہر احتجاج کا اعلان۔۔
Facebook Comments