sahafio ka aghwa munasib amal nahi | Press Club

صحافیوں کا اغوا مناسب عمل نہیں، پریس کلب۔۔

کراچی پریس کلب نے سینئرصحافی اورآج نیوز کے سینئر اسائنمنٹ ایڈیٹرنفیس نعیم کے نامعلوم سادہ لباس اہلکاروں کے ہاتھوں اغوا اور لاپتہ کیے جانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سے واقعے کا فوری نوٹس لیکرلاپتہ صحافی کو بازیاب کرنے کا مطالبہ کیاہے۔پیرکو جاری بیان میں کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی،سیکرٹری محمدرضوان بھٹی اور دیگرعہدیداروں نے بتایا کہ پیرکے روزنفیس نعیم کو نامعلوم سادہ لباس اہلکاراس وقت اپنے ہمراہ لے گئے جب وہ ناطم آباد میں واقع اپنے گھر کے قریب مارکیٹ سے سودا سلف خرید رہے تھے،عینی شاہدین کے مطابق انہیں پولیس موبائل میں ڈال کر لے جایا گیا جس سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ نفیس نعیم کو اغوا کرنے والے سرکاری اہلکار تھے۔انہوں نے کہاکہ سینئرصحافی کا دن دہاڑے اغوا لاقانونیت کی انتہا اور اس سلسلے کی کڑی ہے جس کا شکار ملک بھر میں صحافی مسلسل ہورہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ آج ایک اور ہماری ساتھی کو دن دہاڑے اغواکرلیا گیا،کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود قانون نافذ کرنے والے ادارے نفیس نعیم کا سراغ لگانے میں ناکام ہوگئے ہیں،اس مشکل وقت میں کراچی پریس کلب نفیس نعیم کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑاہے۔کراچی پریس کلب کے عہداروں نے نے کہاکہ اس سے قبل بھی قانون نافذ کرنے والے اداروں کو پیغام دیا ہے کہ اس طرح صحافیوں کا اغوامناسب عمل نہیں ہے ،اگرکوئی شکایت یا شکوہ ہے تو میڈیا اداروں سے ،یونین سے یاکراچی پریس کلب سے رجوع کریں مگر اس کے باجود بغیر کسی اطلاع کے صحافیوں کو لاپتہ کیا جا رہا ہے.انہوں نے کہا کہ ہےحکومتیں تو تبدیل ہورہی ہیں لیکن لوگوں کے رویے تبدیل نہیں ہورہے ۔کراچی پریس کلب کے عہدیداروں نے مطالبہ کیاکہ نفیس نعیم کو فوراً بازیاب کرایاجائے بصورت دیگرنہ صرف کراچی بلکہ ملک بھرکے صحافی احتجاج پر مجبور ہوں گے ۔کراچی پریس کلب نے مطالبہ کیاکہ سندھ جرنلسٹس پروٹیکشن کے تحت جو کمیشن بنناہے ، اس کمیشن کوفوری طور پر بنایاجائے اگرآج کمیشن موجود ہوتاتویہ معاملہ کمیشن میں چلاجاتااور کمیشن اس مسئلے کا حل نکالتا۔سندھ جرنلسٹس پروٹیکشن بل منظور توہوچکاہے مگرکمیشن تاحال نہیں بن سکااگرکمیشن بن جائے تو بہت سے مسائل حال ہوجائیں گے

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں