club ka koi member plot se mehroom nai rehega

صحافیوں، اہل خانہ کیلئے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد۔۔

لاہور پریس کلب اور الفلاح فاؤنڈیشن کے تعاون سے معزز ممبران اور ان کے اہلخانہ کے لئے فری میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا ہے ۔ میڈیکل کیمپ میں میڈیکل سپیشلسٹ ، جنرل فریشن ، ماہر امراض ( ناک، کان، گلہ ) ، ڈینٹل سرجن، جنرل فریشن ( برائے خواتین ) گائنا کالوجسٹ ، الٹرا ساونڈ ، دمہ ٹیسٹ اور شوگر ٹیسٹ کئے جائیں گے۔ میڈیکل کیمپ میں بریگیڈیئر ڈاکٹر محمد طاہر میڈیکل سپیشلسٹ ، ڈاکٹر محمد شعیب جنرل فیشن ، لیڈی ڈاکٹر شمینہ نزہت ماہر امراض ( ناک ، کان و گلہ ) ، ڈاکٹر میر جبران احمد ڈ ماہر دندان ، لیڈی ڈاکٹر نادیہ سلام جنرل فزیشن امراض خواتین لیڈی ڈاکٹر اسماء گائنا کالوجسٹ، لیڈی ڈاکٹر طوبی جنرل فزیشن برائے خواتین اور لیڈی ڈاکٹر یاسمین طاہر الٹرا ساونڈ سپیشلسٹ مریضوں کا معائینہ اور علاج تجویز کریں گے اور فری ادویات دیں گے۔ فری میڈیکل کیمپ 18 اگست بروز اتوار دو پہر 12 بجے سے سہ پہر 4 بجے تک لاہور پریس کلب میںمنعقد ہوگا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں