وزیراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے مریم نواز کو تنقید کا نشا نہ بنا تے الزام لگا یا ہے کہ مریم نو از نے آزادی صحافت کو ٹوکری میں ڈال دیاہے۔ سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر میں اپنے پیغام میں شہباز گل نے کہا کہ ’’مریم نواز نے نے پہلے پاپا اور ن کو تباہ کیا، پھر2بڑے چینلز پر جانبداری کا الزام لگا کر ان کو بدنام کیا اور اب بڑے بڑے صحافیوں کے بارے جو زبان استعمال کر کے آزادی صحافت کو تگڑا کیااور لفافے کے بعد اب آزادی صحافت کو ٹوکری میں ڈال دیا‘‘۔ انہوں نے لکھا ہے کہ ’’باجی جدوں وی بولے گی کمال ای بولے گی،شکریہ باجی‘‘۔ تحریک انصاف کے مرکزی سینئررہنماء و سینٹیر اعجازاحمدچوہدری نے اپنے بیان میں کہاکہ وڈیولیکس میں پرویز رشید اور مریم صفدر نے صحافیوں کے بارے میں جو گھٹیا زبان استعمال کی ہے اس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ۔شہباز گِل نے پریس کانفرنس میں کہا کہ مریم صفدر بغیر کسی حکومتی عہدے کے یہ کام کیسے کر رہی ہیں، انہوں نے سینئر صحافیوں کے خلاف غیر اخلاقی الفاظ کہے۔انہوں نے کہا کہ ہم سخت طریقے سے بات کریں تو گالم گلوچ کہا جاتا ہے، صحافی تنظیمیں خاموش کیوں ہیں، بات ٹوکریوں تک جا پہنچی ہے، صحافی تنظیموں کو اپنی پوزیشن واضح کرنی چاہیے۔
