لاہور میں ایک صحافتی تنظیم کے کرتادھرتا اپنے ادارے سے سخت خفا ہیں۔۔۔ خفگی کی وجہ ان صاحب کا پروگرام بند ہونا ہے۔۔۔ موصوف نے بطور نمائندہ خصوصی ملازمت اور پروگرام چند ماہ قبل ہی شروع کیا تھا۔ پروگرام کا آغاز اپنی جگہ ایک ڈرامائی واقعہ ہے۔ اس ادارے میں کئی ماہ سے تنخواہ کی عدم ادائیگی پر ان صاحب نے دفتر اور مالکان کے گھر کے باہر احتجاج اور گندے انڈے ٹماٹر مارنے کی دھمکیاں دی تھیں۔ ادارے کے ورکرز کی رکی ہوئی تنخواہیں دلوانے کا وعدہ کرکے موصوف نے مالکان سے ملاقاتیں کیں اور وہاں بھاری ریونیو دلوانے کے وعدے پر پروگرام اور ملازمت حاصل کی۔ ادارے کو کئی ماہ بعد بھی مطلوبہ نتائج نہ ملے تو ان نمائندہ خصوصی کو پی ایس ایل کا بہانہ بناکرپروگرام روکنے کا کہا، پھر جب پی ایس ایل ملتوی ہوگیا تو دوبارہ سے پروگرام شروع نہیں کیا بلکہ پروگرام بندش کے فیصلے سے آگاہ کردیا گیا۔۔۔۔ ادارے میں تنخواہ نہ ملنے کے باعث ایک ملازم کے انتقال کو وجہ بنا کر ان صاحب نے اپنے استعفے کا اعلان کیا ۔۔لیکن چینل انتظامیہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ موصوف کو پہلے ہی برطرف کیاجاچکاہے۔ موصوف نے دوبارہ احتجاج اور ملازمین کو حق دلوانے کا وعدہ کیا تو ادارے کے تمام ورکرز نے اس سے بے زاری اور لاتعلقی ظاہر کی ہے۔۔ ملازمین کے مطابق پروگرام حاصل کرنے کے بعد یہی صاحب سوال کرنے والے ورکرز کو جواب دینا گوارہ نہیں کررہے تھے اب اپنے مفاد پر ضرب پڑنے کے بعد موصوف کو دوبارہ سے ورکرز کے حقوق یاد آنے لگ گئے۔۔
