پنجاب اسمبلی پر یس گیلری کمیٹی کا چیف ٹر یفک پولیس آفیسرلاہورکےخلاف احتجاج،پریس گیلری سےایوان کی کارروائی کابھی بائیکاٹ کر دیا،اپوزیشن لیڈر میاں حمزہ شہباز شر یف کا بھی صحافیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی جبکہ سپیکر پرویز الٰہی نے پریس گیلری بائیکاٹ کا نوٹس لے لیا، صوبائی وزراء فیاض الحسن چوہان راجہ بشارت اور چوہدری اقبال پر مبنی کمیٹی (جمعہ کو) سی ٹی او کیخلاف انکوائری مکمل کرکے سپیکر کو رپورٹ پیش کریگی۔تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کے جاری اجلا س کے موقع پرلاہور پر یس کلب سمیت دیگر صحافتی تنظیموں نے لاہور پر یس کلب کے صدر ارشد انصاری کے ساتھ ٹریفک پولیس کے رویہ کے خلاف شدید احتجاج کیا اور اسمبلی کاروائی کے ساتھ تمام سرکارء تقریبات کی بائیکاٹ کا بھی اعلان کر دیا ،صوبائی وزراء فیاض الحسن چوہان اورچوہدری ظہیرالدین صحافیوں کےاحتجاج میں آئےاورانکو مسائل کےحل کی یقین دہانی کروائی جبکہ سپیکرنےصحافیوں کےاحتجاج کانوٹس لیتےہوئےانکوائری کمیٹی قائم کرد ی ہے جو سی ٹی او کیخلاف انکوائری مکمل کرکے سپیکر کو پیش کریگی۔
صحافی سے وارڈن کی بدتمیزی،آج انکوائری کا امکان۔۔
Facebook Comments