pfuj ke naam khula khat

صحافی سے نارواسلوک پر پی ایف یوجے کی مذمت۔۔

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس نے سپریم کورٹ کے باہر  سابق وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری  کے صحافیوں کے ساتھ توہین آمیز رویے کی شدید مذمت کی ہے۔پی ایف یوجے کے صدر شہزادہ ذوالفقار اور سیکرٹری جنرل ناصر زیدی نے کہا کہ وزیر نے ایک معزز صحافی مطیع اللہ جان کے خلاف توہین آمیز الفاظ استعمال کیے، ان پر مضحکہ خیز الزامات لگائے، جو کہ انتہائی قابل مذمت ہے۔دونوں رہنماؤں نے کہا کہ مطیع اللہ نے ایک سوال پوچھا تھا جو ان کا پیشہ ورانہ فرض تھا۔ “وزیر کو جواب سے انکار کرنے کا پورا حق تھا۔پی ایف یو جے کے رہنماؤں نے مشاہدہ کیا کہ پی ٹی آئی حکومت اور اس کے وزراء سب سے زیادہ عدم برداشت والے لوگ نکلے جنہوں نے حکومتی پالیسیوں سے اختلاف کرنے والے یا ان پالیسیوں کے جواز پر سوال اٹھانے والے ہر شخص کے خلاف تنقید کا ایک طوفان برپا کیا۔انہوں نے چوہدری سے معافی کا مطالبہ کیا اور خبردار کیا کہ ایسا نہ کرنے پر احتجاج شروع ہو جائے گا۔ انہوں نے پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان سے ان تضحیک آمیز ریمارکس کا نوٹس لینے اور ان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ بھی کیا۔دریں اثنا راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس نے بھی اپنے ایک بیان میں فواد چودھری کی جانب سے مطیع اللہ جان سے ناروا سلوک کی مذمت کی،اس واقعہ کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جب کی ٹوئیٹر پر ہیش ٹیک مطیع اللہ جان بھی ٹرینڈز میں شامل رہا۔۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں