sahafi se loot maar aik sahafi bike se mehroom

صحافی سے لوٹ مار، ایک صحافی بائیک سے محروم۔۔

ماڑی پور روڈ پر کراچی پریس کلب کے ممبر کو مسلح ملزمان نے لوٹ لیا ۔ واردات کے دوران ملزمان نے صحافی سے دو قیمتی موبائل فونز ، نقدی رقم اور دیگر ضروری دستاویزات چھین کر با آسانی فرار ہو گئے ۔موچکو تھانے کی مشرف کالونی چوکی سے چند فرلانگ کے فاصلے پر نامعلوم مسلح ملزمان نے کراچی پریس کلب کے ممبر اور شمال اخبار کراچی کے نیوز ایڈیٹر آصف تنولی کو لوٹ لیا ۔واردات کے دوران مسلح ملزمان نے صحافی آصف تنولی سے دو قیمتی موبائل فونز ، نقدی رقم اور میں موجود کراچی پریس کلب ، کے یو جے سمیت دیگر ضروری دستاویزات سے محروم کر دیا ۔تاہم واردات کی ابتدائی اطلاع 15 مددگار پولیس کو کردی گئی ہے۔ دریں اردونیوز جدہ کے نمائندے زین علی کی موٹرسائیکل صدرکے علاقے سے نامعلوم افراد نے چوری کرلی۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں