کراچی کے علاقے پیر آباد میں موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان کی فلمی انداز میں واردات صحافی سمیت دو افراد کو اسلحے کے زور پر ڈیڑھ لاکھ روپے نقدی اور دو موبائل فونز سے محروم کر دیا متعلقہ پولیس نے ملزمان کے با آسانی فرار ہونے کے بعد جائےوقوعہ پر پہنچ کر تفصیلات حاصل کر لی۔تفصیلات کے مطابق رات 10 بجے کے قریب اورنگی ٹاؤن سیکٹر فائیو ای میں موٹر سائیکل سوار مسلحہ ملزمان نے گھر کی دہلیز پر شعبہ صحافت سے منسلک شہری عمیر خالد سمیت دو افراد سے ڈیڑھ لاکھ روپے نقدی اور دو موبائل فونز چھین لئے جس کے بعد ملزمان با آسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے متاثرا شہریوں کی جانب سے واقع کی اطلاع مددگار پولیس کو دیے جانے کے باوجود انہیں بروقت مددگار پولیس کی سہولیات میسر نہ ہو سکیں تاہم واقع کے ایک گھنٹے بعد ایس ایچ او پیر آبادجائے وقوع پر پہنچ کر تفصیلات حاصل کرتے ہیں پھر غائب ہوجاتے ہیں۔۔متاثرا شہری کے مطابق ملزمان نے بلاخوف و خطر واردات کے دوران موٹر سائیکل کی چابی بھی نکال لی جو کہ تھوڑا آگے جا کر پھینک کر فرار ہوگئے واضح رہے کہ پیر آباد کے علاقے سیکٹر فائیو ای میں وارداتیں روز کا معمول ہیں جس کے باوجود متعلقہ پولیس کی جانب سے وارداتوں پر قابو پانے کیلئے کوئی خاص اقدامات نہیں کئے جا رہے
![chaar hurf | Imran Junior](https://imranjunior.com/wp-content/uploads/2020/03/how-to-write.jpg)