کراچی کے تھانے فیروزآباد کی پولیس نے صحافی سے بھتہ مانگنے والے ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ فیروز آباد پولیس نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی ضلع شرقی کے افسران ٹھکیدار مافیا کے سربراہ کی آشیر باد سے بھتہ خوری کرنے والے شیراز قریشی ولد صابر قریشی کو گرفتار کر کے 50000 ہزار بھتے کی نقد رقم برآمد کرلی ہے ملزم کے 2 ساتھی عمیر اور اقبال بالا عرف ( بریسلیٹ ) فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق خداداد کالونی کے مکان نمبر 190 کی چھت کے مالک محمد جامی ولد گلاب خان نے پولیس کو بتایا کہ میں صحافی ہوں اور ناظم آباد کا رہائشیی ہوں میں نے مذکورہ بالا مکان کی چھت خریدی تھی جب میں نے تعمیرات شروع کی کہ 3 اشخاص میرے پاس آئے اور اپنے آپ کو زمہ دار ظاہر کیا اور بھتہ طلب کیا میں نے 2 دن کا وقت مانگا 2 دن بعد شیراز قریشی نے مجھے مرحبا ہوٹل عوامی بلڈنگ بلاک 2 پر بذریعہ موبائل فون بلایا میں نے طلب کیے گئے بھتے کی رقم شیراز قریشی کے حوالے کی بعد ازاں پولیس نے کارروائی کر کے ملزم شیراز قریشی سے بھتے کی رقم 50000 ہزار برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا ذرائع کے مطابق شیراز قریشی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے افسران کے لئے پرائیویٹ بیٹر کے طور پر کام کرتا تھا۔ فیروز آباد پولیس نے ملزم شیراز قریشی ولد صابر قریشی اور دیگر 2 مفرور ساتھیوں کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 373/2021 بجرم دفعہ 384/385/386/Rw7ATA کے تحت مقدمہ درج کر لیا ملزم شیراز قریشی سے مزید تفتیش کے لیے تفتیشی افسران کے حوالے کر دیا گیا جبکہ دوسری جانب سول سوسائٹی کی جانب سے پولیس کے اعلیٰ حکام سے اپیل کی گئی کہ مذکورہ بالا بھتہ خوری کے مقدمہ کی تفتیش فوری طورسی ٹی ڈی سے کرائی جائے۔۔
