کراچی پولیس کے اہلکار کو جی ٹی وی سے تعلق رکھنے والے رپورٹر سے بدسلوکی کرنے پر معطل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او شاھراہِ فیصل اور اس کے اسٹاف کی جانب سے شہری کے ساتھ بدسلوکی کے معاملے کا ایس ایس پی ایسٹ نے نوٹس لے لیا۔
شاہراہ فیصل ڈالمیہ روڈ پر سینئر فوٹو جرنلسٹ شعیب حسن صدیقی سینئر فوٹو جرنلسٹ جنید حسن صدیقی کا بھانجا رضوان اور 24 نیوز کے رپورٹر محمد حماد کے بھائی سے واردات ہوئی۔موٹر سائیکل پر سوار دو ملزمان محمد رضوان سے بیگ، موبائل فون اور پرس چھین کر فرار ہوگئے ۔صحافی محمد حماد کے بھائی رضوان کے بیگ میں 5 ہزار 800 سعودی ریال موجود تھے ۔محمد رضوان دھوراجی سے سعودی ریال لیکر ملینیم مال پر منی چینجر جارہے تھے ۔محمد رضوان کے پرس میں پاکستانی دس ہزار کیش بھی تھے ۔متاثرہ شخص محمد رضوان بیگ میں دفتر کے اہم دستاویزات تین چیک بک اور اے ٹی ایم کارڈ بھی موجود تھے
ابتدائی طور پہ واضح ہوا کہ شہری کے ساتھ بدسلوکی ہوئی۔
ایس ایس پی ایسٹ ک کہنا ہے کہ معاملہ کوئی بھی ہو شہری کے ساتھ بدسلوکی کرنے کا کوئی جواز نہیں۔۔ جب معاملہ ہوا تو ایس ایچ او خود موجود تھا- ابتدائی انکوائری میں ثابت ہوگیا۔ایس ایچ او کو معطل کردیا گیا ہے۔ معاملہ کا شوکاز دیا گیا ہے اور باقاعدہ انکوائری ایس پی گلشن کو مارک کی گئی ہے۔ ایس ایس پی ایسٹ کا مزید کہنا ہے کہ محکمانہ انکوائری کی روشنی میں ایس ایچ او کی سزا کا تعین کیا جائے گا۔ایک شخص کا رویہ محکمے کی عکاسی نہیں کرتا۔ محکمے میں کالی بھیڑوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔