4 sahafion anchors ki jaidaad zabt shinakhti card passport block karne ka hukum

صحافی سے بدسلوکی،ملزم کو عدالت سے سزا۔۔

سول جج و جوڈیشل مجسٹریٹ نوابشاھ محترمہ مھتاب چانڈیو کی عدالت میں زیر سماعت مقدمہ کرمنل کیس نمبر 13/2020 میں نامزد ملزم ریاض محمد اعوان نے عدالت میں اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے استدعا کی کہ اسے معافی دی جائے اور عدالت اس پر رحم کھاتے ہوئے کم سے کم سزا تجویز کرے ملزم نے گزشتہ دنوں ریلوے اسٹیشن پر سینئر صحافی عزیز صدیقی سے بد سلوکی کی تھی ملزم سندھ پولیس کا سابق اہلکار ہے جسے اسی طرح کے الزامات پر ملازمت سے نکالا جا چکا ہے عدالت نے مجرم کی جانب سے رحم کی درخواست منظور کرتے ہوئے کم سے کم سزا مبلغ پانچ سو روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے حکم دیا کہ جرمانے کی رقم سرکاری خزانے میں جمع کروائی جائے ملزم ریاض اعوان کیخلاف ماڈل تھانہ ریلوے نوابشاھ میں مقدمہ نمبر 07/2020 زیر دفعہ 120 R/ACT درج کیا گیا تھا ملزم نے گزشتہ دنوں ریلوے اسٹیشن پر عوام ایکسپریس حادثہ کی کوریج کے دوران سینئر صحافی امن کے بیورو چیف عزیز الحسن صدیقی سے بدسلوکی کی تھی جسکا مقدمہ ریلوے تھانہ پر درج کیا گیا تھا

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں