sahafi sahafati idaray bohran ka shikar hein

صحافی،صحافتی ادارے بحران کا شکار ہیں،امین یوسف۔۔

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (ورکرز) کے سابقہ مرکزی جنرل سیکریٹری اور سینئر صحافی امین یوسف نے حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس (ورکرز) کو نو منتخب عہدیداروں سے حیدرآباد میں ملاقات کی اور انہیں کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ امید کی جاتی ہے کہ آپ لوگ صحافیوں کے فلاح وبہبود اور تربیت پر خصوصی توجہ دیں گے ۔ اس موقع پر انہوں نے ایچ یو جے (ورکرز) کے صدر امجد اسلام، سینئر نائب صدر عمران ملک، جوائنٹ سیکریٹری رانا حمبل راجپوت، گورننگ باڈی کے ممبران عرفان آرائیں، آصف شیخ، یامین قریشی کو کامیابی پر ہار پہنائے ، اس موقع پر پی ایف یو جے (ورکرز) کے سینئر نائب صدر ناصر شیخ بھی موجودتھے۔ امین یوسف نے کہاکہ آج صحافی اور صحافتی ادارے انتہائی بحرانی کیفیت سے دوچار ہیں ، ایسے میں صحافی تنظیموں اور ان کے عہدیداروں پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ صورتحال کا ادراک کرتے ہوئے صحافیوں کے بنیادی حقوق ، ان کی فلاح وبہبود اور ان کی تربیت کیلئے اپنا بنیادی کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میںصحافیوں کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہیں ، اپنے فرائض کی ادائیگی کے دوران ملک بھر میں کئی صحافی شہید ہوچکے ہیں اس کے باوجود صحافی اپنی تمام تر ذمہ داریاں انجام دے ر ہے ہیں۔دریں اثنا وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے خوراک و سابق ایم پی اے عبدالجبار خان نے حیدرآباد یونین آف جرنلسٹ (ورکرز) کے نومنتخب عہدیداروں صدر امجد اسلام ، سینئر نائب صدر عمران ملک، نائب صدر ساجد آرائیں، جنرل سیکریٹری عاشق ساند ، سینئر جوائنٹ سیکریٹری شبیر نظامانی، جوائنٹ سیکریٹری رانا حمبل ، خازن آفتاب رند ، انفارمیشن سیکریٹری غلام قادر توصیفی ، لیگل ایڈوائزر عبدالوہاب منشی کالمسٹ جبکہ اراکین گورننگ باڈی کیلئے جاوید نثار چنہ، عرفان آرائیں ، امتیاز کھاوڑ ،آصف شیخ ،مجیب الرحمن شیخ ، اصغر خانوٹی ،یامین قریشی ،ذوالفقار جسکانی ،عمران راجپوت ،ندیم خاور ،مبین مگسی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ صحافیوں نے حیدرآباد میں تعمیروترقی اور شہر کی فلاح وبہبود کیلئے اہم کردار ادا کیا ہے۔ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ صحافیوں اور صحافتی تنظیموں کا احترام کیا ہے کیونکہ ہم یہ سمجھتے ہیں کہ جمہوریت کی بحالی اور جمہوریت کے استحکام کیلئے صحافیوں کے کردار کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ ماضی میں جب بھی ملک پر کوئی برا وقت آیا سیاسی قیادت کے علاوہ خود صحافیوں نے جمہوریت کی بحالی کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کیا ، جیل کاٹیں، کوڑے کھائے ، انہوں نے کہاکہ اب بھی صحافیوں سے یہ امید کی جاتی ہے کہ وہ صوبائی حکومت کے مثبت کاموں کو اجاگر کرتے ہوئے ہماری اصلاح بھی کریں گے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں