sahafi rehnuma farukh saeed khuaja superdkhaak

صحافی رہنما فرخ سعید خواجہ سپردخاک

سینئر صحافی اور پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس دستور کے رہنما فرخ سعید خواجہ اتوار کو لاہور کے مقامی اسپتال میں کینسر جیسے موذی مرض سے لڑتے لڑتے زندگی کی بازی ہارگئے ۔گزشتہ کچھ عرصے سے وہ علیل تھے اور اسپتال میں زیر علاج تھے۔ ان کی نمازِ جنازہ اتوار16 اکتوبر کو  بعد از نماز عشاء  555 نیلم بلاک علامہ  اقبال ٹائون لاہور میں ادا کی  گئی۔خواجہ صاحب ایک طویل عرصہ نوائے وقت سے منسلک رہے اور ملازمین کے حقوق کی آواز اٹھانے پر نوائے وقت کی انتظامیہ کی جانب سے ان کے خلاف مقدمات درج کئے۔کراچی پریس کلب نے فرخ سعید خواجہ کے انتقال پر گہرے دکھ و رنج کا اظہار کرتے ہوئے اسے صحافی برادری کے لئے ناقابل تلافی نقصان قرار دیا ہے۔کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی اور سیکرٹری محمد رضوان بھٹی سمیت مجلس عاملہ نے تعزیتی بیان میں کہا کہ فرخ سعید خواجہ اپنے پیشے محبت کرنے والے ایک مخلص انسان تھے۔ انہوں نے ہمیشہ صحافیوں کے حقوق کے لئے آواز بلند کی اور کسی بھی قسم کی قربانی سے گریز نہیں کیا ۔ ان کے انتقال سے صحافی برادری ایک متحرک اور حقیقی رہنما سے محروم ہو گئی ہے ۔ کراچی پریس کلب نے خواجہ فرخ سعید کے اہل خانہ سے بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالی مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔دریں اچنا کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کے چیئرمین ناصر محمود سینئر ڈپٹی چیئرمین زبیر ابراہیم ڈپٹی چیئرمین طارق اسلم اور محمد عارف خان اراکین سینٹرل ایگزیکٹو کونسل نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ خواجہ فرخ سعید صحافی برادری کا قیمتی اثاثہ  اور ایک پیشہ ور کہنہ مشق صحافی تھے جہاں انہوں نے صحافت کے میدان میں گرانقدر قابل تقلید خدمات انجام دیں وہیں انہوں نے صحافی برادری کی قابل تحسین و قابل تقلید راہنمائی بھی کی ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں